قومی خبریں

’مودی حکومت کی بدتر خارجہ پالیسی کے سبب ایران پر کارروائی سے پہلے امریکہ نے بات نہیں کی‘

کانگریس ترجمان پون کھیڑا کاکہنا ہے کہ ایران پر کارروائی سے پہلے امریکہ نے گزشتہ ہفتے چین اور پاکستان جیسے ممالک سے بات کی، لیکن ہندوستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا جو مودی حکومت کی ناکامی ظاہر کرتا ہے۔

کانگریس ترجمان پون کھیڑا
کانگریس ترجمان پون کھیڑا 

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ ایران پر کارروائی کرنے سے قبل امریکہ نے گزشتہ ہفتے چین اور پاکستان جیسے ملکوں سے بات کی ،لیکن ہندوستان سے گفتگو کرنا مناسب نہیں سمجھا، یہ تکلیف دہ ہے اور اس کی وجہ سے مودی حکومت کی لچر خارجہ پالیسی ہے۔ کانگریس کے ترجمان کھیڑا نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے کہا کہ ہندوستان کو عالمی سطح پر مثال کے طورپر دیکھا جاتا رہا ہے لیکن مودی حکومت میں ہندوستان کی خارجہ پالیسی کمزور رہی رہے اور صرف سرخیاں بٹورنے والی رہی ہیں جس کی وجہ سے دنیا کے لیے تیل کے سب سے بڑے وسیلے ایران پر کارروائی کرنے سے قبل امریکہ نے ہندوستان سے بات تک نہیں کی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا،’ کچھ وقت سے کئی وجوہات کی بنیاد پر عالمی واقعات بڑھے ہیں۔ تکلیف اس بات کی ہے کہ ایران میں جب امریکہ نے کارروائی کی تو اس سے پہلے چین اور پاکستان سے بات کی ، لیکن ہندوستان سےبات کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ محض ایونٹ منیجمنٹ سے کام نہیں چلتا ہے۔ صرف ہیڈلائن بنوانے سے بات نہیں بنتی ہے۔ جب ایسے مواقع آتے ہیں تو امتحان کی یہی گھڑی ہوتی ہے اور ہم نے دیکھ لیا ہے کہ امریکہ نےہمیں اہمیت نہیں دی‘۔

Published: undefined

نربھیا واقعہ کی وجہ سے مجرموں کو پھانسی کی سزا ملنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’ نربھیا کو سات سال بعد انصاف ملا، یہ اطمینان ہے لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ اس میں سات سال کیوں لگے۔ نربھیا کے ساتھ ہونے والے تشدد کو دیکھتے ہوئے عوامی جذبےکا احترام کرتے ہوئے اس وقت کی سرکار نے قانون سخت بنایا۔ یہاں تک کہ خواتین کو مضبوط بنانے کے لیے نربھیا فنڈ جس میں ہر سال ایک ہزار کروڑ روپیے جمع ہوتے ہیں لیکن آج نربھیا فنڈ سے صرف دس فیصد پیسہ آیا ہے اور اس کا صرف پانچ فیصد ہی خرچ ہوا‘۔

Published: undefined

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس دوران خواتین کے ساتھ تشدد کے واقعات بڑھے ہیں لیکن حکومت ان واقعات کے سلسلے میں سنگین نہیں ہے۔ ملک کی خواتین کا اس حکومت پر بھروسہ نہیں ہے اور اس کی وجہ ہے کہ بی جے پی حکومت کٹھوعہ ہویا اترپردیش ہر جگہ جنسی زیادتی کرنے والوں کی حمایت کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined