قومی خبریں

سونیا گاندھی کے ہاتھوں کانگریس کے نئے دفتر کا افتتاح، کھڑگے، راہل گاندھی سمیت دیگر رہنما موجود

کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے آج پارٹی کے نئے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں کانگریس کے اہم رہنما، بشمول ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی موجود رہے

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی کانگریس نے آج پارٹی کے نئے مرکزی دفتر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب صبح 10 بجے کے بعد شروع ہوئی، جس میں پارٹی کے اہم رہنما بشمول کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی اور دیگر 400 سے زائد رہنما موجود تھے۔

اس موقع پر پہلے سونیا گاندھی اور ملکارجن کھڑگے نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر نئے دفتر کا افتتاح کیا اس کے بعد انہوں نے راہل گاندھی کے ہمراہ شمع روشن کی۔

Published: undefined

ویڈیو گریب

نیا دفتر ’اندرا گاندھی بھون‘ کے نام سے جانا جائے گا اور یہ 9 اے، کوٹلہ روڈ، نئی دہلی میں واقع ہے۔ کانگریس کا نیا دفتر بی جے پی کے مرکزی دفتر سے تقریباً 500 میٹر دور ہے۔ اس دفتر کی بنیاد 2009 میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی نے رکھی تھی اور اب 15 سال بعد یہ مکمل ہو کر تیار ہو چکا ہے۔

افتتاحی تقریب میں کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے اراکین، ای اے آئی سی سی کے اراکین، مرکزی وزرا، سابق وزرائے اعلیٰ، اور دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔

Published: undefined

کانگریس کے مطابق، نیا دفتر پارٹی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں انتظامی، تنظیمی اور اسٹریٹجک سرگرمیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دفتر کے ڈیزائن، رنگ و روغن، تصویریں اور فرنیچر کے انتخاب میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ابتدا میں انتظامی دفاتر، اکاؤنٹنگ اور دیگر شعبے نئے دفتر میں منتقل ہو چکے ہیں اور بعد میں خواتین کانگریس، یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی کے دفاتر بھی یہاں منتقل ہونے کی توقع ہے۔

Published: undefined

اس موقع پر کانگریس کے ایکس ہینڈل پر اندرا بھون کی ویڈیو پوسٹ کر کے لکھا گیا، ’’جمہوریت، قوم پرستی، سیکولرازم، جامع ترقی اور سماجی انصاف کی بنیاد پر تعمیر کانگریس کا نیا دفتر۔ کانگریس کے 140 سال پرانے شاندار تاریخ کو اپنے اندر سموئے ہوئے، یہاں کی دیواریں سچائی، عدم تشدد، قربانی، جدوجہد اور وطن پرستی کی عظیم داستانیں بیان کر رہی ہیں۔ کانگریس ایک نئی توانائی، نئے عزم اور نئے اعتماد کے ساتھ ہندوستان کے روشن مستقبل کو تشکیل دینے، عوام کی شراکت داری کو یقینی بنانے اور انصاف کے پرچم کو بلند کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined