قومی خبریں

کانگریس کا نو ستیہ گرہ اجلاس: گاندھی جی کی میراث پر حملوں کا مقابلہ کرنے کا عزم

کانگریس آج بیلگاوی میں نو ستیہ گرہ اجلاس منعقد کر رہی ہے، جس میں گاندھی جی کی میراث کے تحفظ کا عزم کیا جائے گا۔ یہ اجلاس بیلگاوی میں 1924 کے کانگریس اجلاس کی یاد میں ہو رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

 

کانگریس آج بیلگاوی میں اپنی توسیعی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کر رہی ہے، جسے ’نو ستیہ گرہ اجلاس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اجلاس 1924 کے تاریخی کانگریس اجلاس کی یاد میں ہو رہا ہے، جب مہاتما گاندھی کو بیلگاوی میں کانگریس کا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

پارٹی کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ مہاتما گاندھی نے 100 سال پہلے، 26 دسمبر 1924 کو بیلگاوی میں کانگریس صدر کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا۔ آج کانگریس اسی مقام پر گاندھی جی کی میراث کو محفوظ رکھنے کے عزم کے ساتھ نو ستیہ گرہ اجلاس منعقد کر رہی ہے۔

Published: undefined

کانگریس نے کہا ہے کہ یہ اجلاس گاندھی جی کی اس میراث کے تحفظ اور فروغ کے لیے وقف ہوگا، جو ایک خاص نظریے کی جانب سے مسلسل نشانہ بن رہی ہے۔

اجلاس کے بعد کانگریس نے 27 دسمبر کو بیلگاوی میں ’جے باپو، جے بھیم، جے سمویدھان‘ ریلی منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس ریلی کا مقصد گاندھی جی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے خیالات اور دستور کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

Published: undefined

کانگریس نے وزیر داخلہ امت شاہ کی ڈاکٹر امبیڈکر سے متعلق حالیہ بیان کے تناظر میں اس ہفتے کو "امبیڈکر اعزاز ہفتہ" کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مختلف پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined