قومی خبریں

بے روزگاری کے خلاف کانگریس کی عملی پہل، پٹنہ میں روزگار میلہ، کنہیا کمار نے نوجوانوں کو نوکری دلانا بتایا اولین ہدف

کنہیا کمار نے کہا کہ کانگریس روزگار کے مسئلے پر سنجیدہ ہے اور پٹنہ میں روزگار میلہ اسی مقصد سے منعقد کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو براہ راست نوکریاں دلائی جا سکیں، چاہے پارٹی اقتدار میں نہ ہو

<div class="paragraphs"><p>کنہیار کمار / آئی اے این ایس</p></div>

کنہیار کمار / آئی اے این ایس

 

پٹنہ: بہار میں اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس نے نوجوانوں کو روزگار دینے کے وعدے کو لے کر عملی قدم اٹھاتے ہوئے ہفتہ کو پٹنہ کے گیان بھون میں ایک روزگار میلے کا انعقاد کیا۔ اس میلے کا مقصد ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کو نوکری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ کانگریس لیڈر کنہیا کمار نے اس موقع پر کہا کہ ان کی پارٹی ہمیشہ سے روزگار کے مسئلے پر آواز اٹھاتی آئی ہے اور اب عملی طور پر بھی نوجوانوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: undefined

کنہیا کمار نے کہا، ’’ہماری کوشش ہے کہ اس روزگار میلے کے ذریعے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو نوکری دلائی جائے۔ یہ میلہ صرف انتخابی وعدہ نہیں بلکہ نوجوانوں کے مستقبل سے جڑا سنجیدہ قدم ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کئی کمپنیاں اس میلے میں شرکت کر رہی ہیں اور امیدواروں کا انٹرویو لے کر وہیں نوکریاں فراہم کی جا رہی ہیں۔ کنہیا نے بتایا کہ کانگریس اس سے پہلے دہلی میں بھی پارٹی رہنما راہل گاندھی کے یومِ پیدائش کے موقع پر روزگار میلہ منعقد کر چکی ہے۔

Published: undefined

کنہیا کمار نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت نے جو وعدے نوجوانوں سے کیے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس پرانے وعدے کا حوالہ دیا جس میں ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کی بات کی گئی تھی۔ کنہیا نے کہا، ’’اگر واقعی ہر سال دو کروڑ نوکریاں دی جاتیں، تو گیارہ سال میں 22 کروڑ لوگوں کو روزگار مل چکا ہوتا۔ صرف بہار کی بات کریں، تو یہاں کی آبادی کے حساب سے کم از کم دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار ملنا چاہیے تھا لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے سوال کیا کہ اگر ایک اپوزیشن پارٹی نوکریاں دینے کا بندوبست کر سکتی ہے، تو حکومت میں ہونے کے باوجود برسراقتدار جماعتیں ایسا کیوں نہیں کر رہیں؟

کنہیا کمار نے کہا کہ راہل گاندھی کی ’پلاین روکو، نوکری دو‘ یاترا میں بھی صاف طور پر نوجوانوں کے روزگار کا مسئلہ مرکز میں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی نوجوانوں کو روزگار دینے کی سنجیدہ کوشش کر رہی ہے، جبکہ حکومت صرف وعدے کر کے رہ جاتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined