
کانگریس نے بہار اسمبلی انتخاب کے دوران ہی کرشنا الاورو کو یوتھ کانگریس انچارج کے عہدہ سے ہٹا دیا ہے۔ ان کی جگہ منیش شرما کو انڈین یوتھ کانگریس کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ کرشنا الاورو اب صرف بہار انچارج کی ہی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ وہ گزشتہ کچھ ماہ سے دوہری ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ کانگریس نے جمعرات کی شام ایک پریس ریلیز جاری کر اس حوالے سے جانکاری دی ہے۔
Published: undefined
کانگریس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے منیش شرما کو انڈین یوتھ کانگریس کا نیا انچارج بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ بہار اسمبلی انتخاب کے درمیان کانگریس پارٹی میں یہ تبدیلی کیا اثر ڈالے گا، یہ توآنے والا وقت ہی بتائے گا۔ رپورٹ کے مطابق کرشنا الاورو فی الحال صرف بہار کے انچارج کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ بہار انتخاب کے بعد انہیں دوسری ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
انڈین یوتھ کانگریس کے نو منتخب انچارج منیش شرما پارٹی کی ’وہائٹ ٹی شرٹ موومنٹ‘ کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تحریک نیشنل کانگریس کے ذریعہ تیار کردہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد سماجی انصاف اور آئینی اقدار کے لیے پرعزم نوجوانوں اور کارکنان کو منظم کرنا تھا اور انہیں قیادت کے لیے تیار کرنا ہے۔ حالانکہ نئی ذمہ داری ملنے کے بعد منیش شرما نے کسی بھی طرح کا کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے اعلیٰ کمان کے مذکورہ فیصلے سے بہار اسمبلی انتخاب میں پارٹی کو مزید تقویت ملنے کی امید ہے۔ کرشنا الاورو ایک ساتھ انڈین یوتھ کانگریس اور بہار کانگریس انچارج کی دوہری ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ ان کے کام کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ہی کانگریس نے یہ فیصلہ لیا ہے، تاکہ کرشنا الاورو کی پوری توجہ بہار اسمبلی انتخاب پر ہی ہو۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی جگہ منیش شرما کو انڈین یوتھ کانگریس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined