قومی خبریں

راجستھان-چھتیس گڑھ میں پھر بنے گی کانگریس حکومت! اوپینین پول میں دعویٰ

راجستھان اور چھتیس گڑھ میں رواں سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر کانگریس کی حکومت آ رہی ہے، یہ دعویٰ آئی اے این ایس-پولسٹریٹ اوپینین پول میں کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

راجستھان اور چھتیس گڑھ میں رواں سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ان انتخابات میں ایک بار پھر کانگریس کامیابی کا پرچم لہرائے گی اور حکومت تشکیل دے گی۔ یہ دعویٰ آئی اے این ایس-پولسٹریٹ کے ایک اوپینین پول میں کیا گیا ہے۔ پول کے مطابق چھتیس گڑھ میں 62 سیٹوں کے ساتھ بھوپیش بگھیل حکومت اقتدار میں واپسی کرے گی، اور راجستھان میں گہلوت حکومت کی واپسی 105-97 سیٹوں کے ساتھ ہوگی۔

Published: undefined

آئی اے این ایس-پولسٹریٹ اوپینین پول 2023 کے مطابق چھتیس گڑھ اسمبلی انتخاب میں کانگریس کو 62 سیٹیں حاصل ہونے کا امکان ہے۔ یعنی بھوپیش بگھیل ایک بار پھر ریاست میں برسراقتدار ہوں گے۔ آئندہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کو 27 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔ فی الحال 90 رکنی چھتیس گڑھ اسمبلی میں کانگریس کے 71 اراکین اسمبلی ہیں۔ اس طرح دیکھا جائے تو کانگریس کے اراکین کی تعداد اسمبلی میں کچھ کم ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کو اوپینین پول میں بہترین ریٹنگ حاصل ہوئی ہے۔ 60 فیصد جواب دہندگان نے سب سے مقبول وزیر اعلیٰ امیدوار کی شکل میں بھوپیش بگھیل کی حمایت کی ہے۔ بی جے پی کے رمن سنگھ کو 34 فیصد جواب دہندگان کی حمایت ملی ہے۔ سروے میں 50 فیصد جواب دہندگان نے وزیر اعلیٰ بگھیل کے کام کو اچھا بتایا ہے۔ آئندہ اسمبلی انتخاب میں کانگریس کو 44 فیصد ووٹ شیئر ملنے کا امکان ہے، جبکہ بی جے پی کو 36 فیصد ووٹ مل سکتے ہیں۔

Published: undefined

دوسری طرف راجستھان اسمبلی انتخاب میں کانگریس کو 105-97 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی کو 97-89 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ یعنی دونوں پارٹیوں کے درمیان قریبی مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ 200 رکنی راجستھان اسمبلی میں فی الحال کانگریس کے پاس 100 سیٹیں ہیں۔ یعنی آئندہ اسمبلی انتخاب میں بھی سیٹیں 100 کے آس پاس ہی رہیں گی۔ اوپینین پول کے مطابق کانگریس 2 فیصد کے مثبت ووٹ سوئنگ کا لطف لے رہی ہے اور اسے 41 فیصد ووٹ شیئر ملنے کا اندازہ ہے، جبکہ بی جے پی کو 40 فیصد ووٹ ملیں گے۔

Published: undefined

اوپینین پول کے مطابق راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت 37.9 فیصد اسکور کے ساتھ سب سے مقبول وزیر اعلیٰ امیدوار ہیں۔ ان کے بعد بی جے پی کی وسندھرا راجے (25.5 فیصد) کا نمبر آتا ہے، اور پھر کانگریس کے سچن پائلٹ (25.4 فیصد) کا نام ہے۔ سروے کے مطابق 47.8 فیصد جواب دہندگان نے گہلوت کے کام کو اچھا بتایا ہے۔ ریگستانی ریاست میں 34.9 فیصد لوگوں نے بے روزگاری کو سب سے اہم ایشو بتایا۔ اس کے بعد 19.7 فیصد لوگوں نے بجلی، سڑک اور 13.8 فیصد لوگوں نے کسانوں کے ایشو کو اہمیت دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined