قومی خبریں

پنجاب اسمبلی انتخاب: کانگریس نے کئی کمیٹیاں تشکیل دیں، امبیکا سونی، اجے ماکن اور سنیل جاکھڑ کو ملی بڑی ذمہ داری

یکم دسمبر کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ چنّی، نوجوت سدھو اور سنیل جاکھڑ نے دہلی میں راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی، پھر سدھو نے 3 دسمبر کو بھی ان سے ملاقات کر انتخابی کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

کانگریس پارٹی / آئی اے این ایس
کانگریس پارٹی / آئی اے این ایس 

کانگریس نے پنجاب اسمبلی انتخاب کے لیے پوری طرح کمر کس لی ہے۔ اسی کے مدنظر کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج پنجاب انتخاب کے لیے کئی اہم کمیٹیوں کی تشکیل کی ہے۔ اس میں اجے ماکن کی صدارت میں اسکریننگ کمیٹی کی تشکیل ہوئی ہے، ساتھ ہی امبیکا سونی کو انتخابی کوآرڈنیشن کمیٹی کی صدر اور سنیل جاکھڑ کو انتخابی مہم کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پرتاپ سنگھ باجوا کو پنجاب انتخابات کے لیے منشور کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس تنظیم جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پیر کے روز اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سابق ریاستی صدر سنیل جاکھڑ کو انتخابی مہم کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ کانگریس صدر نے اسکریننگ کمیٹی میں چندن یادو اور کرشنا الاورو کو رکن مقرر کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی، ریاستی کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو، انتخابی تشہیر کمیٹی کے چیئرمین سنیل جاکھڑ، پنجاب امور کے انچارج ہریش چودھری اور کانگریس کے قومی سکریٹری اور پنجاب انچارج بھی اس کے رکن ہوں گے۔

Published: undefined

اس سے قبل پنجاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو نے ان تقرریوں کے مسئلہ پر تین دسمبر کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کر انتخاب سے متعلق کمیٹیوں کی تشکیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔ یکم دسمبر کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی، نوجوت سدھو اور سنیل جاکھڑ نے بھی دہلی پہنچ کر راہل گاندھی کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ پنجاب میں اگلے سال کی شروعات میں اسمبلی انتخاب ہونے ہیں۔ برسراقتدار کانگریس کو انتخاب میں عام آدمی پارٹی (عآپ)، اکالی دل، بی جے پی اور امرندر سنگھ کی نئی پارٹی کی جانب سے چیلنج ملنے کی امید لگائی جا رہی ہے۔ نئی پارٹی بنانے کا اعلان کرنے والے سابق وزیر اعلیٰ امرندر سنگھ نے آج ہی بی جے پی کے ساتھ سیٹ سمجھوتہ کر انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined