قومی خبریں

یوکرین معاملے پر کانگریس نے مرکز سے کل جماعتی میٹنگ بلانے کا کیا مطالبہ

گورو گگوئی نے کہا کہ ہندوستان کے ذریعہ 30 سے زیادہ مواقع پر بیرون ممالک سے ہندوستانیوں کو نکالنے کی قابل فخر تاریخ ہے، یوکرین سے ہندوستانیوں کو نکالنے پر کوئی ڈھول نہیں پیٹا جانا چاہیے۔

گورو گگوئی، تصویر آئی اے این ایس
گورو گگوئی، تصویر آئی اے این ایس 

کانگریس نے منگل کے روز مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین معاملے پر کل جماعتی میٹنگ طلب کرے۔ ساتھ ہی کانگریس نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو موجودہ حالات سے اراکین پارلیمنٹ کو مطلع کرانا چاہیے۔ لوک سبھا میں پارٹی کے ڈپٹی لیڈر گورو گگوئی نے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانیوں کو نکالنے کی مہم پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، لیکن ساتھ ہی اسے ایک پی آر اسٹنٹ بھی نہیں بنایا جانا چاہیے۔

Published: undefined

گورو گگوئی نے کہا کہ ’’تاریخ کے ایسے اہم وقت میں پی ایم مودی کو روس-یوکرین جنگ پر کل جماعتی پارلیمانی میٹنگ بلانی چاہیے۔ اس طرح کی بات چیت سے حکومت ہند کو بہترین کارکردگی کرنے میں مدد ملے گی۔‘‘ مودی حکومت کے ذریعہ یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے میں تاخیر ہونے اور پھر اسے پی آر اسٹنٹ بنائے جانے پر کانگریس نے اس سے پہلے بھی کئی بار تنقید کی ہے۔

Published: undefined

گورو گگوئی کا کہنا ہے کہ ’’ہندوستان کے ذریعہ 30 سے زیادہ مواقع پر ہندوستانیوں کو بیرون ممالک سے نکالے جانے کی قابل فخر تاریخ رہی ہے۔ ابھی یوکرین سے ہندوستانیوں کو نکالنے کی کوشش پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، لیکن ساتھ ہی کوئی ڈھول بھی نہیں پیٹا جانا چاہیے۔ حکومت ہند کو روس پر دباؤ بنانا چاہیے کہ وہ گولی باری میں پھنسے ہندوستانیوں کا تحفظ یقینی کرے۔‘‘

Published: undefined

غور طلب ہے کہ یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیے آپریشن گنگا کے تحت چل رہی کوششوں کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم نے پیر کی شام کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے بعد انھوں نے کہا کہ پوری سرکاری مشینری یہ یقینی بنانے کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہی ہے کہ وہاں ہندوستانی شہری محفوظ رہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined