قومی خبریں

پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں آج پھر بڑھیں تو کانگریس مودی حکومت پر ہوئی حملہ آور

کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے مہنگائی پر ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انھوں نے کہا کہ ’ایونٹ والی صبح بھی مہنگائی کا ڈینٹ؟‘

رندیپ سنگھ سرجے والا، تصویر یو این آئی
رندیپ سنگھ سرجے والا، تصویر یو این آئی 

ملک میں بڑھتی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو لے کر اپوزیشن بھی لگاتار مودی حکومت کو گھیرتی نظر آ رہی ہے۔ کانگریس نے بی جے پی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پارٹی نے انتخابی جیت کو ’لوٹ کا لائسنس‘ بنا لیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا نے مہنگائی کے تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’ایونٹ والی صبح بھی مہنگائی کا ڈینٹ؟ آج پھر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 80 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 16 دنوں میں پٹرول ڈیزل میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔‘‘

Published: undefined

سرجے والا نے بی جے پی پر طنز کستے ہوئے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے وعدے سے ’انتخابی دھوکہ‘، پھر عوام پر ہی ’لوٹ کا زور‘۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ تیل کمپنیوں نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اب تک 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو چکا ہے۔ بدھ کے لیے تیل کمپنیوں نے پٹرول کی قیمت میں 74 سے 84 پیسے تک کا اضافہ کیا ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 75 سے 85 پیسے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined