قومی خبریں

لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہی مرجھا رہا ہے کمل: کانگریس

ہماچل میں جب ملازمین کو او پی ایس کا تحفہ دیا گیا تو اپوزیشن اس پر بھی سیاست کرنے لگی جو ملازمین کے تئیں منفی سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ریاستی کانگریس کمیٹی کے ترجمان سورو چوہان نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کا کمل مرجھانے لگا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماچل پردیش کے مقبول وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو کے مفاد عامہ کے فیصلوں سے بی جے پی لیڈر گھبرانے لگے ہیں۔

Published: undefined

مسٹرچوہان نے کہا کہ ریاست میں تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تمام سرکاری اسکولوں میں پہلی جماعت سے ہی انگلش میڈیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا، جو اپنے آپ میں ایک قابل ستائش قدم ہے۔ سورو چوہان نے کہا کہ جب ملازمین کو او پی ایس کا تحفہ دیا گیا تو اپوزیشن اس پر بھی سیاست کرنے لگی۔ جو ملازمین کے تئیں منفی سوچ کو ظاہر کرتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ان دنوں بی جے پی لیڈر ہماچل پردیش میں غیر ضروری شور مچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مقامی ایم ایل ایز کو منتخب کرنے کا حق دینا حکومت کا درست فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے کے مطالبے پر یہ صحت مند جمہوریت کی سمت میں ریاستی حکومت کا درست فیصلہ ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کافی دنوں سے ایم ایل اے کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ایم ایل اے کو بھی ووٹ کا حق دیا جائے۔ ایسے میں ان کے مطالبے پر غور کرتے ہوئے حکومت نے ایم ایل اے کو بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا حق دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined