قومی خبریں

کانگریس کے نئے ہیڈکوارٹر میں موجود لائبریری کو ڈاکٹر منموہن سنگھ سے منسوب کرنے کا اعلان

کھڑگے نے کہا کہ ’’میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے تاریخی تعاون کو یاد کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ساتھ ہی اعلان کرتا ہوں کہ اس ہیڈکوارٹر کی لائبریری کا نام ’ڈاکٹر منموہن سنگھ لائبریری‘ ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر منموہن سنگھ</p></div>

ڈاکٹر منموہن سنگھ

 

تصویر @RahulGandhi

کانگریس کا ہیڈکوارٹر ’24، اکبر روڈ‘ سے ’9 اے، کوٹلہ روڈ‘ منتقل ہو چکا ہے۔ نئے ہیڈکوارٹر کو ’اندرا بھون‘ نام دیا گیا ہے، اور خاص بات یہ ہے کہ اس ہیڈکوارٹر میں موجود لائبریری کو سابق وزیر اعظم آنجہانی ڈاکٹر منموہن سنگھ سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نئے ہیڈکوارٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دی۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی بتایا کہ لائبریری کا نام ڈاکٹر منموہن سنگھ کے نام پر رکھنے کو سونیا گاندھی نے بہت مناسب قرار دیا۔

Published: undefined

اپنی تقریر کے دوران ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ’’میں ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے تاریخی تعاون کو یاد کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی یہ اعلان کرتا ہوں کہ اس ہیڈکوارٹر کی لائبریری کا نام ’ڈاکٹر منموہن سنگھ لائبریری‘ ہوگا۔‘‘ اپنی تقریر میں وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’ہم نے بہت بڑی لائبریری بنائی ہے۔ اس لائبریری کا نام ڈاکٹر منموہن سنگھ کے نام پر رکھنا ہے۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس میں سب کا اتفاق شامل ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس صدر کھڑگے نے لائبریری کا نام ڈاکٹر منموہن سنگھ کے نام رکھنے میں سونیا گاندھی کی رضامندی بھی ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہماری لیڈر سونیا گاندھی جی نے کہا کہ ایسا کرنا (لائبریری کا نام ڈاکٹر منموہن سنگھ کے نام پر رکھنا) ٹھیک ہوگا۔ ایسا اس لیے کیونکہ جو لوگ ہم سے جڑے رہے ہیں ان کا احترام ہم ہمیشہ کرتے رہے ہیں اور آج بھی کریں گے۔‘‘ ساتھ ہی کھڑگے کہتے ہیں کہ ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کے جانے کے بعد ان کی اہمیت سبھی سمجھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر منموہن نے ایک بار کہا تھا کہ ان کے ذریعہ کیے گئے کاموں کو ان کے جانے کے بعد لوگ یاد کریں گے، اور آج ایسا ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کے نئے ہیڈکوارٹر میں کانگریس صدر کھڑگے، سونیا گاندھی و دیگر اشخاص

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو کتابوں سے بہت محبت تھی۔ اسی لیے کانگریس کے نئے ہیڈکوارٹر میں موجود لائبریری کا نام ان کے نام سے منسوب کیے جانے کو بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ خود بھی اپنے گھر میں لائبریری رکھتے تھے جس میں سینکڑوں کتابیں موجود تھیں۔ ایک بار تو انھوں نے اپنی ذاتی لائبریری سے 3500 کتابیں ایک ادارہ کو عطیہ کی تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined