قومی خبریں

وینٹی لیٹر کی خریداری میں بڑے پیمانہ پر دھاندلی ہوئی: کانگریس

حکومت جب بھی بڑی خریداری کرتی ہے تو اس کے لئے کھلاٹنڈر طلب کیا جاتا ہے۔ ملک کے عوام کو بتایا جانا چاہئے کہ کیا ان وینٹی لیٹروں کی خریداری کے لئے ٹنڈر طلب کئے گئے تھے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کانگریس نے الزام لگایا کہ حکومت نے وینٹی لیٹر کی خریداری میں بڑے پیمانہ پر گڑبڑی کی ہے اور کورونا وبا کے دور میں ملک کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے پریس کانفرنس میں کہاہے کہ ملک میں کورونا متاثرین کی تعدادا چھ لاکھ 73ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ وبا کا قہر اتنا زیادہ ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ تعداد میں اس بیماری سے لوگوں کی موت ہوئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 20ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ پبلک سیکٹر کی کمپنیوں نے وزیراعظم کیئر فنڈ میں پیسہ ڈالا ہے اور 31مارچ کو چالیس ہزار وینٹی لیٹر کی خریداری کا حکومت نے آرڈر دیا لیکن اسے اب بتانا چاہئے کہ کیا اس فنڈ سے یہ وینٹی لیٹر خریدے گئے۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ حکومت جب بھی بڑی خریداری کرتی ہے تو اس کے لئے کھلاٹنڈر طلب کیا جاتا ہے۔ ملک کے عوام کو بتایا جانا چاہئے کہ کیا ان وینٹی لیٹروں کی خریداری کے لئے ٹنڈر طلب کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جب ملک میں ڈیڑھ لاکھ میں وینٹی لیٹر خریدا جاسکتا ہے تو حکومت نے چار لاکھ روپے دیکر یہ کیوں خریدا۔ دوسری بات ڈاکٹروں اور سرکاری ڈاکٹروں کے پینل نے کہاکہ وینٹی لیٹر استعمال کے لائق ہی نہیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined