قومی خبریں

’کانگریس تیسرے محاذ کے خلاف، بی جے پی کی مدد کرے گا تیسرا محاذ‘ پلینری اجلاس میں منظور کی گئی سیاسی قرارداد

کانگریس کو اپنے ذہن کی سیاسی پارٹیوں کی شناخت اور اتحاد کے لئے کام کرنا ہوگا اور کانگریس کو ان پارٹیوں کو ساتھ لینا ہوگا جو کانگریس کے نظریہ سے اتفاق رکھتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس کا پلینری اجلاس / تصویر ٹوئٹر / @INCIndia</p></div>

کانگریس کا پلینری اجلاس / تصویر ٹوئٹر / @INCIndia

 

کانگریس نے واضح کر دیا ہے کہ وہ سال 2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں 2004 کی طرح اتحا د کرے گی اور وہ ان تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی جو موجودہ بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے حق میں ہیں۔ ویسے تو یہ بات کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنے خطاب میں بھی کہی ہے لیکن جس سیاسی قرارداد کو موجود ہ پلینری میں منظور کیا گیا ہے اس سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کانگریس بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے سیاسی پارٹیوں سے اتحاد کر سکتی ہے۔

Published: undefined

منظور کی گئی سیاسی قرارداد میں بہت سی سیاسی باتیں کہیں گئی ہیں لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر تیسرا محاذ بنتا ہے تو وہ مرکز کی بی جے پی حکومت کی مدد کرے گا۔ منظور کی گئی قرارداد میں یہ بات واضح کہی گئی ہے کہ ’سیکولر قووتوں کا اتحاد ہی کانگریس کی پہچان ہے۔ کانگریس کو اپنے ذہن کی سیاسی پارٹیوں کی شناخت اور اتحاد کے لئے کام کرنا ہوگا اور کانگریس کو ان پارٹیوں کو ساتھ لینا ہوگا جو کانگریس کے نظریہ سے اتفاق رکھتی ہیں۔‘‘

Published: undefined

منظور کی گئی قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کانگریس ملک کو اندھیرے اور موجودہ اقتدار کی تکالیف سے عوام کو راحت پہنچائے گی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تما م ادارے جن میں ذرائع ابلاغ بھی شامل ہے، جن کو موجودہ اقتدار نے ختم کر دیا ہے ان کی بحالی کے لئے اقدام کئے جائیں گے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی ایجنسی جن میں ای ڈی، این آئی اے، سی بی ٓائی شامل ہیں ان کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اس کے غلط استعمال کو روکنے کی سمت میں قدم اٹھائے جائیں گے۔

Published: undefined

قرارداد میں عدلیہ کے مدے پر بھی بات کہی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کانگریس عدلیہ کی آزادی کو برقرار رکھنے کے لئے اقدام اٹھائے گی۔ منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ کی آزادی اور اس کو خود ریگلولیٹ کرنے کے لئے قدم اٹھائے جائیں گے جس میں کانگریس قانون سازی بھی کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined