قومی خبریں

بہار میں ایس آئی آر کا مقصد ووٹر لسٹ سدھارنا نہیں بلکہ جمہوریت کو کمزور کرنا ہے: جے رام رمیش

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا کہ بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی جمہوریت کو برباد کرنے کی سازش ہے، جب کہ پہلے سروے میں فہرستیں درست قرار دی گئی تھیں

<div class="paragraphs"><p>جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جے رام رمیش / آئی اے این ایس

 

کانگریس نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے پر شدید اعتراض ظاہر کیا ہے جس کے تحت بہار میں ووٹر لسٹوں کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کرائی جا جا رہی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے اس اقدام کو جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ دراصل ووٹر لسٹ کو سدھارنے سے زیادہ سیاسی فائدے کے لیے اٹھایا گیا قدم ہے۔

Published: undefined

جے رام رمیش نے الیکشن کمیشن کے ہی ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے فوراً بعد بہار کے تمام 243 اسمبلی حلقوں میں سروے کرایا گیا تھا۔ اس سروے کی رپورٹ میں صاف کہا گیا کہ ریاست کی ووٹر لسٹیں ’تقریباً مکمل طور پر درست‘ ہیں۔ اس بنیاد پر کمیشن نے جنوری 2025 تک کسی طرح کے خصوصی گہری نظرثانی کو ضروری نہیں سمجھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سروے میں یہ بھی سامنے آیا تھا کہ کچھ شہری محض کاغذی پیچیدگیوں اور بیداری کی کمی کی وجہ سے ووٹر لسٹ میں شامل نہیں ہو پائے۔ اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بآسانی لسٹ میں شامل کیا جائے، نہ کہ موجودہ ووٹروں کو باہر نکالا جائے۔ رمیش نے دعویٰ کیا کہ کئی شہریوں نے اپنے ووٹر کارڈ حاصل کرنے میں پیش آنے والی مشکلات کو بڑی رکاوٹ بتایا تھا۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے سوال اٹھایا کہ جب الیکشن کمیشن نے خود تسلیم کیا تھا کہ فہرستیں تقریباً درست ہیں تو اچانک ایسا کیا بدل گیا کہ ایس آئی آر کی ضرورت محسوس ہوئی؟ ان کے بقول، ’’کیا یہ سب وزیراعظم کی اس بے تابی کا نتیجہ ہے جس کے تحت وہ اپنی کرسی بچانے اور این ڈی اے اتحاد کو کسی طرح سہارا دینے کے لیے بہار میں دھاندلی والے انتخابات کرانا چاہتے ہیں؟‘‘

جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ اس خصوصی گہری نظرثانی کا مقصد اصل میں ووٹروں کو شامل کرنا نہیں بلکہ ان کے نام کاٹنے اور فہرست کو حکومت کے حساب سے ڈھالنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم شفافیت کے بجائے بداعتمادی کو جنم دے گا اور عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچائے گا۔

Published: undefined

کانگریس کا مؤقف ہے کہ ووٹر لسٹوں کا اصل مقصد ہر اہل شہری کو ووٹ دینے کا حق دینا ہے۔ لیکن حکومت اور کمیشن کی موجودہ پالیسی سے ایسا لگتا ہے کہ توجہ ووٹروں کو باہر رکھنے پر ہے۔ رمیش نے خبردار کیا کہ اگر یہ عمل جاری رہا تو بہار میں صاف و شفاف انتخاب ممکن نہیں رہے گا اور جمہوریت کی بنیادیں ہل جائیں گی۔

انہوں نے اپیل کی کہ کمیشن کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور ووٹر لسٹوں کو درست کرنے کے بجائے ان کو مزید جامع اور سب کے لیے کھلا بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ کانگریس کے مطابق ایس آئی آر محض ایک انتخابی حربہ ہے جس کا مقصد عوامی فیصلے کو متاثر کرنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined