گووند سنگھ ڈوٹاسرا / آئی اے این ایس
راجستھان پردیش کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے ریاست کی بی جے پی حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے باڑمیر روانہ ہونے سے قبل کہا کہ ’’وہ سینئر لیڈر کرنل سونارام چودھری کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے موہن گڑھ جا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے شدید بارش سے ہوئی تباہی پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 80 سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے، لیکن وزیر اعلیٰ اپنی ذمہ داری نبھانے کے بجائے صرف اپنی کرسی بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت سے فیڈ بیک لیا جا رہا ہے اور ان کی کرسی جانی طے ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت نے کانگریس حکومت کی 5 سالہ محنت کو ڈیڑھ سال میں برباد کر دیا۔
Published: undefined
گووند ڈوٹاسرا نے راجستھان کے وزیر زراعت کروڑی لال مینا کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’کسان کھاد-بیج کے لیے لاٹھیاں کھا رہے ہیں اور وزیر ہیلی کاپٹر میں گھوم رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر جواہر سنگھ بیڈم اور کروڑی لال مینا کو ایک ساتھ ہیلی کاپٹر میں بٹھا دیا، مانو بکری اور شیر کو ایک پنجرے میں ڈال دیا ہو۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عوام سے نہیں ملتے اور جب ملتے ہیں تو کام نہیں کرتے۔ اب اوپر سے ڈانٹ کھانے کے بعد مجبوری میں ’عوام سے ملاقات کی تقریب‘ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ برسات کو وزیر اعلیٰ کی بہترین قسمت سے جوڑنے والے وزیر کے بیان پر ڈوٹاسرا نے کہا کہ ’’اگر بارش قسمت سے ہوتی ہے تو شدید بارش سے موت کی ذمہ داری بھی وزیر اعلیٰ کو لینی چاہیے۔ یہ سائنس کا زمانہ ہے، اس طرح کی باتیں بے وقوفی کے مترادف ہیں۔‘‘
Published: undefined
کانگریس ریاستی صدر گووند ڈوٹاسرا نے بلدیاتی انتخاب پر کہا کہ آئین میں 5 سال میں انتخاب کرانے کا التزام ہے، لیکن بی جے پی حکومت اس میں تاخیر کر رہی ہے۔ عدالت میں یہ معاملہ زیر التوا ہے اور حکومت کو کوئی راحت نہیں ملے گی۔ ساتھ ہی آئندہ ضمنی انتخاب کو لے کر انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس یہاں جیت درج کرے گی۔ اخیر میں انہوں نے طنز کستے ہوئے کہا کہ یہ عوام کی حکومت نہیں، ٹائم پاس کرنے والی حکومت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined