قومی خبریں

ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی و پرینکا گاندھی کی مہاویر جینتی پر اہلِ وطن کو مبارکباد

مہاویر کا اصلی نام وردھمان تھا، ان کے پیروکاروں نے انہیں ’مہاویر‘ کاخطاب دیا تھا۔ جین مت کے پیروکار انھیں ایک دیوتا مانتے ہیں۔ ان کی یومِ پیدائش کو یوم عدم تشدد کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی / تصویر: یو این آئی</p></div>

ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی / تصویر: یو این آئی

 

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مہاویر جینتی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد دی ہے اور اس مقدس تہوار پر سب کی خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

ملکا رجن  کھڑگے نے کہا ہے کہ ’’مہاویر جینتی کے پرمسرت موقع پر ہماری دلی مبارکباد، بھگوان مہاویر کی زندگی اور تعلیمات ہمیں مہربان اور سادہ رہنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ان کی تعلیمات ہمیں خوشی، قناعت اور بے لوث زندگی کی راہ دکھاتی ہیں۔ یہ تہوار سچائی ، عدم تشدد اور ہم آہنگی کے تئیں ہر ایک کے عزم کو مضبوط کرے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کے سابق صدر اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ’’جین مت کے 24 ویں تیرتھنکر بھگوان مہاویر کے یوم پیدائش پر اہل وطن کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات، بھگوان مہاویر کی زندگی، ہمدردی اور انسانیت کی ان کی تعلیمات ہم سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ’’سماجی تبدیلی کے علمبردار اور سچائی، عدم تشدد اور ہمدردی کے سب سے بڑے متلاشی بھگوان مہاویر کے یوم پیدائش پر مبارکباد۔ ان کے اصول اور نظریات عالمی بھائی چارے اور انسانی فلاح کا راستہ ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ