قومی خبریں

کشمیر سے مواصلاتی پابندیاں ہٹائی جانی چاہئیں: امریکی کانگریس کمیٹی

غیر ملکی معاملات کی امریکی کانگریس کمیٹی نے ہندوستان سے وادی میں ’مواصلاتی پابندیوں‘ کو ہٹانے کی یہ کہتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اس سے لوگوں کی زندگی پر ’تباہ کن اثرات‘ مرتب ہو رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے سے متعلق جاری ایڈوائزری کو ہٹانے کے جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کی ہدایت کے کچھ ہی گھنٹوں بعد غیر ملکی معاملات کی امریکی کانگریس کمیٹی نے ہندوستان سے وادی میں ’مواصلاتی پابندیوں‘ کو ہٹانے کی یہ کہتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اس سے لوگوں کی زندگی پر ’تباہ کن اثرات‘ مرتب ہو رہے ہیں۔ کمیٹی نے ٹوئٹ کیا ’’کشمیر میں ہندوستان کی مواصلاتی پابندیوں سے کشمیریوں کی روزمرہ زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ہندوستانی کے لئے یہ وقت ان پابندیوں کو ہٹانے اور دیگر ہندوستانی شہریوں کی طرح ہی كشميریوں کو مساوی حقوق اور خصوصی مراعات فراہم کرنے کا ہے۔

Published: 09 Oct 2019, 1:02 PM IST

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے پانچ اگست کو جموں کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 منسوخ کر دیا اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا۔ اس کے بعد سے کشمیر میں ہڑتال جا ری ہے اور احتیاطی طور پر مواصلات کے ذرائع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ہندوستان ہمیشہ سے یہ کہتا آیا ہے کہ آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ ہندوستان کا ’اندرونی معاملہ‘ ہے۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ گڑبڑی پھیلانے سے پاکستان کو روکنے کے لئے احتیاطاً وادی میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

Published: 09 Oct 2019, 1:02 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Oct 2019, 1:02 PM IST