قومی خبریں

’بی جے پی میں آ جاؤ ورنہ ماما کا بلڈوزر تیار کھڑا ہے!‘ مدھیہ پردیش کے وزیر کی دھمکی

مدھیہ پردیش حکومت کے کابینہ وزیر مہندر سنگھ سسودیا نے راگھو گڑھ کے روٹھیائی میں بی جے پی کے امیدوار کی حمایت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے قابل اعتراض بیان دیا

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

بھوپال: مدھیہ پردیش میں گنا کے راگھوگڑھ میں بلدیہ الیکشن ہو رہا ہے اور دگ وجے سنگھ کے گڑھ راگھوگڑھ میں سیاسی ہلچل تیز ہو رہی ہے۔ دریں اثنا، مدھیہ پردیش حکومت کے کابینہ وزیر مہندر سنگھ سسودیا نے قابل اعتراض بیان دیا۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار کی حمایت میں جلسہ سے خطاب کرتے کہا ’’دیکھ لو بھیا! 2023 میں بی جے پی کی حکومت بن رہی ہے۔ اب بھی وقت ہے، بی جے پی میں آجاؤ، ورنہ ماما کا بلڈوزر تیار کھڑا ہے۔‘‘

Published: undefined

روٹھیائی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مہندر سنگھ سسودیا نے کہا ’’جو بھی کانگریس کے لوگ ہوں، وہ آہستہ اور خاموشی سے سرک جاؤ۔ کیونکہ 2023 میں بھی بی جے پی کی حکومت بننے والی ہے۔ پھر دیکھ لینا ماما کا بلڈوزر تیار کھڑا ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ریاست میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے لیے 'ماما' کے لقب کا استعمال کیا جاتا ہے۔

سسودیا نے مبینہ طور پر یہ بات 20 جنوری کو ہونے والے راگھو گڑھ میونسپل کارپوریشن الیکشن کی مہم کے دوران ایک جلسہ عام میں کہی۔ موقع پر موجود لوگوں نے اس کی ویڈیو بنائی، جوکہ جمعرات کو منظر عام پر آئی اور وائرل ہو گئی۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق گنا ضلع کانگریس کے سربراہ ہری شنکر وجے ورگیہ نے سسودیا کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر کے بیان سے بی جے پی کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔ وجے ورگیہ نے کہا، "انہیں اپنی زبان میں تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ راگھو گڑھ کے لوگ 20 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں انہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔"

خیال رہے کہ راگھو گڑھ سینئر کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی دگوجے سنگھ کا آبائی شہر ہے اور ان کے بیٹے جے وردھن سنگھ یہاں سے رکن اسمبلی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined