
شمالی ہندوستان میں منگل سے شدید سردی کی لہر اور کہرا کی شدت میں اضافہ ہونے والاہے۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پنجاب اور ہریانہ کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جب کہ پورے شمال مغربی ہندوستان میں شدید کہرے کی کی وارننگ دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے جموں ڈویژن، شمال مغربی اتر پردیش اور جنوبی اتراکھنڈ کے لیے بھی شدید کہرے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں پیر کو موسم کی سب سے سرد رات درج کی گئی۔ صفدرجنگ میں 3 سالوں میں سب سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 4 ڈگری سیلسیس کم ہے۔
Published: undefined
دہلی کے مرکزی موسم سینٹر صفدرجنگ میں اس سے کم درجہ حرارت18 جنوری 2023 کو 2.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔ دہلی میں سب سے کم درجہ حرارت لودھی روڈ علاقے میں 3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مغربی دہلی کے آیا نگر میں 3.2 ڈگری سیلسیس اور پالم میں 3.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 14 جنوری تک اسی طرح کا درجہ حرارت رہنے کی پیش گوئی کی ہے، حالانکہ اس کے بعدعلاقے میں کمزور مغربی ڈسٹربنس کے اثرات سے راحت ملنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے منگل کے لیے سردی کی لہر اور درمیانے سے شدید کہرے کے لیے اورنج الرٹ (تیار رہیں) جاری کیا ہے، جب کہ بدھ کے لیے یلو الرٹ (ہوشیار رہیں) جاری کیا گیا تھا۔
Published: undefined
دن بھر دھوپ رہنے کی وجہ سے دہلی میں پیر کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری زیادہ تھا۔ محکمہ موسمیات کے افسران نے بتایا کہ مغربی ہمالیہ کے علاقے سے آنے والی برفیلی سرد ہواؤں اور صاف آسمان کی وجہ سے کم سے کم درجہ حرارت کافی کم رہا۔ بادلوں کی غیر موجودگی رات کے وقت گرمی تیزی سے کم ہوجاتی ہے، جس سے درجہ حرارت میں اچانک کمی واقع ہوتی ہے۔
Published: undefined
گزشتہ ایک دہائی میں صفدرجنگ میں جنوری میں درج کیا گیا سب سے زیادہ کم سے کم درجہ حرارت یکم جنوری 2021 کو 1.1 ڈگری سیلسیس تھا۔ وہیں اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت - 0.6 ڈگری سیلسیس رہا، جو 16 جنوری 1935 کو درج کیا گیا تھا۔ دہلی کی ہوا کا معیار ’خراب‘ زمرے کی اوپری سطح پر برقرار رہا۔ دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) پیر کو 297 تھا، جو ایک دن پہلے 291 تھا۔
Published: undefined
آئی ایم ڈی کے مطابق شمال مغربی ہندوستان میں منگل کے روز شدید سردلہر کے ساتھ شدید کہرا چھایا رہے گا۔ پنجاب اور ہریانہ میں 13 جنوری کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے بعد 17 جنوری تک یلو الرٹ نافذ رہے گا۔ شمالی راجستھان اور ہریانہ کے کئی علاقوں میں شدید کہرا رہے گا، جب کہ دہلی، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور بہار میں کہیں کہیں کہراہونے کا امکان ہے۔ بھٹنڈہ میں پیر کو کم از کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سیلسیس، گروگرام میں 0 ڈگری سیلسیس اور امرتسر میں 1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ آنے والے دنوں میں سردی اور کہرے کی وجہ سے ٹھٹھرن مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined