
تصویر: قومی آواز
شمالی ہندوستان میں نئے سال سے پہلے شدید سردی پڑنے والی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے گھنے کہرے اور سرد لہر کے ساتھ ہی سرد دن کی وارننگ جاری کی ہے۔ ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور اتر پردیش میں یکم جنوری تک شدید کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتر پردیش، اتراکھنڈ، اور بہار کے کچھ علاقوں میں آج (29 دسمبر) کو ’سرد دن‘ کے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات نے پیر کو قومی راجدھانی دہلی میں انتہائی شدید کہرے کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ اگلے چند گھنٹوں میں دہلی کے کئی حصوں میں حد بصارت بہت کم رہے گی، جس سے ٹریفک میں خلل پڑنے کا خدشہ ہے۔ کہرے کی وجہ سے وسطی دہلی، نئی دہلی، مشرقی، شمال، شمال مشرق اور شمال مغربی دہلی، جنوبی، جنوب مشرقی اور جنوب مغربی دہلی کے علاقے متاثر ہوں گے۔
Published: undefined
اس دوران شدید کہرے کو دیکھتے ہوئے دہلی ایئرپورٹ نے سفری ایڈوائزری جاری کی ہے کیونکہ شدید کہرے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن میں دشواری ہو سکتی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ مسافروں کو ہونے والی تکلیف کو کم کیا جا سکے۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پروازوں کے حوالے سے تازہ ترین معلومات کے لیے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔ بین الاقوامی پریشانی کے لیے ہمیں افسوس ہے۔
Published: undefined
اسی دوران اتر پردیش کے کچھ حصوں میں کہرے کی شدت میں قدرے کمی آئی ہے لیکن آج ریاست کے 37 اضلاع میں انتہائی شدید کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ایودھیا اور بارہ بنکی سمیت 7-8 اضلاع میں شدید کہرا چھایا رہے گا۔ اتوار کے روز تیز ہوا کے سبب لوگ سردی میں ٹھٹھرتے نظر آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو بھی ایسا ہی موسم رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
ماہر موسمیات ڈاکٹر اتل کمار سنگھ نے بتایا کہ کوشامبی، پریاگ راج، فتح پور، پرتاپ گڑھ، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پور کھیری، سیتا پور، ہردوئی، فرخ آباد، قنوج، کانپور دیہات، کانپور نگر، رائے بریلی، امیٹھی، سلطان پور، سہارنپور، مہارتھ نگر، علی پور، علی پور کاس گنج، ایٹہ، آگرہ، فیروز آباد، مین پوری، ایٹہ، اوریا، بجنور، امروہہ، مرادآباد، رام پور، بریلی، پیلی بھیت، شاہجہاں پور اور سنبھل میں آج شدید کہرا رہے گا۔
Published: undefined
اُدھر اترپردیش سے متصل بہار میں اگلے کچھ دنوں تک شدید سردی کے ساتھ ہی گھنے کہرے کا سامنا کرے گا۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی اضلاع کے لیے سرد دن کی وارننگ جاری کی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق بہار میں رات اور صبح کے اوقات میں یکم جنوری تک شدید کہرا برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ریاست میں آج موسم خشک رہے گا تاہم دن کے وقت سردی برقرار رہے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined