قومی خبریں

ٹھٹھرتی راجدھانی میں ٹوٹ گیا سردی کا ریکارڈ، آئی ایم ڈی کا ’یلو الرٹ‘ جاری، اضافی احتیاط کا مشورہ

محکمہ موسمیات کے مطابق 11 اور 12 جنوری کو دہلی- این سی آر میں یلو الرٹ نافذ رہے گا اور دونوں دن لوگوں کے لیے بہت مشکل ہو سکتے ہیں۔ کم از کم درجہ حرارت 3 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں شدید سردی / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں شدید سردی / آئی اے این ایس

 

اب جبکہ موسم سرما پورے ملک میں اپنے شباب پر ہے، اس دوران سردی نے دہلی- این سی آر میں پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، 10-11 جنوری کی رات کو کم از کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ اس شدید سردی، گھنے کہرے اور سرد لہر کے پیش نظرہندوستان کے محکمہ موسمیات نے 11 اور 12 جنوری کے لیے یلو الرٹ جاری کردیا ہے۔ 11 جنوری کو ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت اب تک کے سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت ہے، جس سے دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کا دن پورے این سی آر کے لیے شدید سرد رہنے گا اور احتیاط ضروری ہے۔

Published: undefined

دہلی- این سی آر میں ہفتہ اور اتوار کی رات سے ہی سردی نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا تھا۔ شام کے وقت کئی علاقے شدید کہرے میں قید رہے اور صبح کے وقت حدبصارت انتہائی کم ہوگئی۔ سرد لہر کی دستک کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ 4 دنوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں تقریباً 4 ڈگری کی کمی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسے ’انتہائی سرد دن‘ قرار دیا ہے۔ اتوار کی صبح اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حد بصارت کم ہو کر 50 میٹر تک پہنچ گئی تھی جو کچھ ہی گھنٹوں بعد 100 میٹر ہو گئی۔

Published: undefined

آج دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ہوا کے معیار کا انڈیکس 295 تھا۔ نوئیڈا میں درجہ حرارت 18/7 اور اے کیو آئی 357، غازی آباد میں 18/6 اور اے کیو آئی 374، گروگرام میں 17/6 اور اے کیوآئی 248، گریٹر نوئیڈا میں 18/6 اوراے کیوآئی 261، جبکہ فریدآباد میں 18/6 اوراے کیو آئی 238  درج کیا گیا۔ تقریباً 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے سرد لہر میں مزید شدت پیدا کردی ہے جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق 11 اور 12 جنوری کو دہلی- این سی آر میں یلو الرٹ نافذ رہے گا اور دونوں دن لوگوں کے لیے بہت مشکل ہو سکتے ہیں۔ کم از کم درجہ حرارت 3 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا اور دن بھر سردی، کہرا اور سرد لہرکا اثر دیکھنے کو ملے گا۔ خاص طور پر رات اور صبح کے اوقات میں اضافی احتیاط کی ضرورت ہے۔ تاہم، کچھ راحت ہے کہ 13 جنوری سے درجہ حرارت میں بتدریج 1 سے 2 ڈگری تک کا اضافہ ہوسکتاہے۔ 16 جنوری تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined