
فائل تصویر آئی اے این ایس
ہماچل پردیش میں زبردست سردی ہو رہی ہے اور وہاں کئی علاقوں میں برف باری کی خبر ہے۔ وہاں کی کئی شاہ راہیں امتاثر ہو گئی ہیں جس کی وجہ ان علاقوں میں بر ف باری بتائی جا رہی ہے۔ خاص طور سے منالی لیہہ ہائی وے بند کر دیا گیاہے۔
Published: undefined
لاہول سپتی کے کوکمسیری میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 6.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ تابو ، کفری،اور روہتانگ میں 43-44 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں۔ دوسری طرف برتھین سب سے زیادہ گرم رہا جہاں ایک دن کا درجہ حرارت 25.4 ڈگری سیلسیس تھا۔ اس دوران منڈی ہلکی دھند کی لپیٹ میں رہا۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کو بلاس پور کے بھاکڑا ڈیم علاقے اور منڈی میں بلہ ویلی کے کچھ حصوں میں گھنی دھند کے لیے یلو الرٹ جاری کیا۔
Published: undefined
شملہ موسمیاتی مرکز کے مطابق، ہماچل میں یکم اکتوبر سے معمول سے 45 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔ اس دوران 69.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ معمول کی بارش صرف 47.8 ملی میٹر ہے۔ سردیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے اور آنے والے دنوں میں اونچائی والے علاقوں میں مزید برف باری متوقع ہے۔ سیاح کرسمس اور نئے سال کی چھٹیوں میں برف سے لطف اندوز ہونے کے لیے منالی آتے ہیں، لیکن سڑک بند ہونے سے لداخ جانے والوں کو انتظار کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined