قومی خبریں

کسان تحریک: شمبھو بارڈر پر جھڑپ، پولیس کی جانب سے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال

شمبھو بارڈر پر کسانوں کے احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ کسان 23 مہینوں سے ایم ایس پی سمیت مختلف مطالبات کے حق میں مظاہرہ کر رہے ہیں

<div class="paragraphs"><p>شمبھو بارڈر پر کسان تحریک / فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

شمبھو بارڈر پر کسان تحریک / فائل تصویر / آئی اے این ایس

 
IANS

شمبھو بارڈر پر کسانوں اور پولیس کے درمیان ہفتے کے روز تصادم ہوا۔ 101 کسانوں کے قافلے نے دہلی کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں بیریکیڈ لگا کر روک دیا۔ جب کسانوں نے بیریکیڈ ہٹانے کی کوشش کی تو پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

Published: undefined

کسان پنجاب اور ہریانہ کی سرحدوں پر مسلسل 307 دنوں سے مظاہرے کر رہے ہیں۔ کسان مزدور مورچہ کے رہنما سرون سنگھ پنڈھیر نے حکومت پر اس معاملے کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی ایجنسیاں کسانوں کی تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Published: undefined

کسان مزدور مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کو 101 کسانوں کا ایک اور قافلہ دہلی کی طرف روانہ ہوگا۔ کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر ہریانہ حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے امبالہ کے 12 دیہات میں موبائل انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروسز معطل کر دی ہیں۔ یہ پابندی 17 دسمبر تک جاری رہے گی۔

Published: undefined

پہلوان اور کانگریس کسان مورچہ کے صدر بجرنگ پونیا نے شمبھو بارڈر پر کسانوں کی حمایت کے لیے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال 18 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں لیکن حکومت نے اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

سپریم کورٹ نے بھی جگجیت سنگھ ڈلیوال کے معاملے پر مداخلت کرتے ہوئے حکومت سے انہیں طبی مدد فراہم کرنے کی درخواست کی۔ دوسری جانب، کسان رہنما راکیش ٹکیت نے خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو دہلی کو کے ایم پی ایکسپریس وے سے گھیرنے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی، جس کے لیے چار لاکھ ٹریکٹرز کی ضرورت ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined