قومی خبریں

امت شاہ کے دورہ کشمیر کے دوران شوپیاں میں تصادم، 4 مقامی ملی ٹینٹ ہلاک

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے کشمیر کے بیچ سیکورٹی فورسز نے شوپیاں میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں کے دوران چار مقامی ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے کشمیر کے بیچ سیکورٹی فورسز نے شوپیاں میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں کے دوران چار مقامی ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ مہلوک جنگجو غیر مقامی مزدور اور ایس پی ا و کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھے۔

Published: undefined

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ شوپیاں کے دراچھ نکس گاوں میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اورا س طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ موصوف ترجمان کے مطابق رات بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ میں جیش سے وابستہ تین مقامی جنگجو مارے گئے۔ جھڑپ کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ دریں اثنا پولیس کا کہنا ہے کہ شوپیاں کے مالو گاوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے درمیانی شب تلاشی آپریشن شروع کیا۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز کی ابتدائی فائرنگ میں ایک جنگجو مار ا گیا جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شوپیاں کے دراچھ گاوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں جیش سے وابستہ تین مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ مہلوک جنگجووں کو خود سپردگی کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیا گیا تاہم انہوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے۔ اے ڈی جی پی نے بتایا کہ مہلوک جنگجو حنان بن یعقوب اور جمشید نے ہی پنگلنہ پلوامہ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایس پی او جاوید ڈار جاں بحق ہوا۔

Published: undefined

اُن کے مطابق 24 ستمبر 2022 کو مذکورہ ملی ٹینٹوں نے ہی پلوامہ میں غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی تھی۔ علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصاد م پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جاں و مال کے محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں وک بچانے کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined