قومی خبریں

عبادت گاہ قانون کی آئینی حیثیت پر غور کے لیے سپریم کورٹ کی خصوصی بنچ تشکیل، سماعت 12 دسمبر کو

چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے عبادت گاہ (خصوصی ضابطہ) ایکٹ 1991 کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سماعت کے لئے 3 رکنی خصوصی بنچ تشکیل دی، جس کی سربراہی وہ خود کریں گے

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ / آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے عبادت گاہوں (خصوصی ضابطہ) ایکٹ 1991 کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کے لیے خصوصی تین رکنی بنچ تشکیل دی ہے۔ یہ بنچ چیف جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس سنجے کمار اور جسٹس کے وی وشنووتھن پر مشتمل ہے اور سماعت 12 دسمبر کو سہ پہر 3:30 بجے ہوگی۔

Published: undefined

یہ معاملہ پہلے 5 دسمبر کو فہرست میں شامل تھا، مگر وقت کی کمی کے باعث سماعت نہیں ہو سکی۔ عدالت ان درخواستوں کے ساتھ ان اپیلوں پر بھی غور کرے گی جو اس ایکٹ کی حمایت میں داخل کی گئی ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند نے عبادت گاہ ایکٹ کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کرنے کی درخواست کی ہے، جبکہ گیانواپی مسجد کمیٹی نے اس ایکٹ کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں میں مداخلت کی اپیل دائر کی ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے پہلی بار مارچ 2021 میں مرکز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عبادت گاہوں کے ایکٹ کو چیلنج کرنے والی درخواست پر جواب طلب کیا تھا۔ اس کے بعد عدالت نے کئی متعلقہ درخواستوں اور اپیلوں پر نوٹس جاری کیے اور تمام معاملات کو ایک ساتھ سماعت کے لیے جوڑ دیا۔ تاہم، عدالت نے متعدد مواقع پر مرکز سے جواب طلب کیا لیکن مرکز نے ابھی تک ان درخواستوں کا جواب جمع نہیں کرایا ہے۔

Published: undefined

اس معاملے میں آخری حکم گزشتہ سال 31 نومبر کو رجسٹرار کورٹ نے جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ مرکز نے ابھی تک اپنا جوابی حلف نامہ داخل نہیں کیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواستوں میں عبادت گاہ (خصوصی ضابطہ) ایکٹ 1991 کی دفعات 2، 3 اور 4 کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے، یہ دلیل دی گئی ہے کہ یہ نہ صرف آئین کی دفعات کی خلاف ورزی کرتی ہیں بلکہ سیکولرازم کے اصولوں کے بھی منافی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2025-09-05/6lwmf85a/WhatsApp-Image-2025-09-05-at-5.53.19-PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی: مختلف علاقوں میں عید میلادالنبیؐ کا جلوس تزک و احتشام اور روایتی انداز میں نکالا گیا

  • ,
  • مودی حکومت پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ریزرویشن نافذ کرے: کانگریس