قومی خبریں

شدید ہنگامے کے درمیان شہریت ترمیمی بل 2019 لوک سبھا میں پیش

ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے جب شہریت ترمیمی بل 2019 کے خلاف لوک سبھا میں بولنا شروع کیا تو بی جے پی اراکین ہنگامہ کرنے لگے۔ اس پر سوگت رائے نے کہا کہ ’’مجھے ماریں گے کیا، آئیے ماریے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اپوزیشن کی پرزور مخالفت کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں آج شہریت ترمیمی بل 2019 پیش کر دیا۔ اس بل میں افغانستان،پاکستان اور بنگلہ دیش سے مذہب کی بنیادپر استحصال کی وجہ سے ہندوستان میں پناہ لینے والے ہندو،سکھ،عیسائی ،پارسی ،بودھ اورجین طبقےکے لوگوں کو شہریت دینے کا التزام کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس، ترنمول کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی،سماجوادی پارٹی،انڈین یونین مسلم لیگ وغیرہ اپوزیشن پارٹیوں نے اس بل کو مذہب کی بنیاد پر شہریت طے کر کے آئین کے بنیادی مقصد کو مجروح کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اس سے آئین کے آرٹیکل 5 ،10، 14، 15اور 26کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر داخلہ نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سے آئین کے کسی بھی آرٹیکل کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ان تین ملکوں (افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش) میں اسلام مذہب ہے اور مذہب کی بنیاد پر استحصال غیر اسلامی طبقوں کا ہی ہوتا آیا ہے۔اس لئے ایسے چھ طبقوں کو ’عقلی درجہ بندی ‘ کے تحت شہریت دینے کا التزام کیاگیا ہے جبکہ مسلم طبقے کے لوگ حالیہ ضابطوں کے مطابق ہی شہریت کی درخواست کرسکیں گے اور ان پر اسی کے مطابق غور بھی کیاجائےگا۔

Published: undefined

وزیرداخلہ کے جواب سے اپوزیشن مطمئن نہیں ہوئی اور اس نے بل پیش کرنے کی تجویز پر ووٹوں کی تقسیم کا مطالبہ کیا۔ جب ووٹوں کی تقسیم کا عمل ہوا تو اس میں 82کے مقابلے 293ووٹوں سے شہریت ترمیمی بل 2019 پیش کیے جانے کو منظوری مل گئی۔ اب اس بل پر لوک سبھا میں بحث ہوگی۔

Published: undefined

دراصل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شہریت ترمیمی بل پیش کر دیا تھا لیکن اپوزیشن پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ اس بل کو اس طرح پیش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ آئین کے مطابق نہیں ہے اور اس سلسلے میں کافی ہنگامہ بھی لوک سبھا میں ہوا۔ ایک وقت تو ایسا آیا جب ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سوگت رائے کو بی جے پی اراکین پارلیمنٹ سے یہاں تک کہنا پڑا کہ ’’آپ مجھے ماریں گے کیا؟‘‘ دراصل وہ اپنی بات ایوان میں رکھتے ہوئے کہا کہ ’’ یہ بل دفعہ 14 کے پوری طرح خلاف ہے۔ آج آئین بہت بڑے بحران کا شکار ہے۔‘‘ سوگت رائے کے اس بیان پر بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ ہنگامہ کر رہے بی جے پی اراکین پارلیمنٹ سے سوگت رائے نے کہا کہ ’’ماریں گے کیا، آئیے ماریے۔‘‘

Published: undefined

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی اس بل کی مخالفت زوردار انداز میں کی۔ انھوں نے شہریت ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اویسی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا موازنہ ہٹلر سے کر دیا۔ اس کے بعد لوک سبھا میں بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ حالانکہ اویسی کے اس بیان کو ریکارڈ سے باہر نکال دیا گیا۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ مسلم بھی اسی ملک کے حصہ ہیں، ایسے میں اس ملک کو ایسے قانون سے وزیر داخلہ بچائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined