قومی خبریں

کھرگون میں آج مساجد اور چرچ میں عبادت نہیں ہوگی

مہاویر جینتی اور امبیڈکر جینتی جس طرح سے منائی گئی اسی طرح جمعہ کی نماز گھر پر ادا کی جائے گی اور 15 اپریل کو گڈ فرائیڈے پر چرچ نہ کھولنے اور گھر پر عبادت کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

مدھیہ پردیش کے کھرگون علاقہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد بہت تناؤ ہے اور اسی کے بیچ آج جمعہ ہے ۔ کھرگون میں کرفیو لگا ہوا ہے اور ایسے حالات میں جمعہ کی نماز مساجد میں ممکن نہیں ہے۔ اس دوران وہاں کی انتضامیہ نے تمام مذاہب کے لوگوں کو گھروں میں ہی رہ کر عبادت کرنے کے لئے کہا ہے۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش کے کرفیو سے متاثرہ کھرگون ضلع ہیڈکوارٹر میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے مختلف معاشروں کے مذہبی رہنماؤں نے گھروں میں رہ کر پوجا کرنے اور نماز پڑھنے پر رضامندی دی ہے۔

Published: undefined

آنے والے تہواروں کے پیش نظر آج رات پولیس کنٹرول روم میں ضلع کلکٹر انوگرہ پی اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انچارج روہت کاشوانی کے ساتھ منعقدہ مختلف مذہبی رہنماؤں کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مہاویر جینتی اور امبیڈکر جینتی جس طرح سے منائی گئی اسی طرح اگلے جمعہ کی نماز گھر پر ادا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 15 اپریل کو گڈ فرائیڈے پر چرچ نہ کھولنے اور گھر پر عبادت کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Published: undefined

ضلع کلکٹر نے کہا کہ رام نومی کے دن شہر میں کشیدگی کی صورتحال کے بعد پتھر بازی میں شہریوں کو ہوئے مالی نقصان کی تلافی کے لیے ضلع انتظامیہ نے واٹس ایپ پر اطلاعات دینے کی بھی اپیل کی ہے۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ ایک فارم اور شہر کے تحصیلدار کا واٹس ایپ نمبر جاری کیا گیا ہے، جس میں معلومات واٹس ایپ پر دی جا سکتی ہیں۔

Published: undefined

کلکٹر نے کہا کہ بدھ کو ہی شہر میں سروے کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور جو لوگ رہ گئے ہیں وہ بھی سروے ٹیم کو مطلع کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined