قومی خبریں

لاپتہ طیارہ معاملہ: ’اے این-32‘ کا سراغ لگنے کے بعد فضائیہ کی بچاؤ مہم عروج پر

حادثے کا پتہ چلنے کے بعد فضائیہ کے 4 گروڑ کمانڈو سمیت فوج اور مقامی کوہ پیما کی ایک ٹیم کو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر اور فوج کے دھروو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اس کے نزدیک اتارا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: اروناچل پردیش میں نو دن پہلے فضائیہ کے لاپتہ ہوئے ٹرانسپورٹ طیارے اے این-32 کے ملبے کا پتہ لگانے کےبعد اب پوری طاقت کے ساتھ بچاؤ مہم چلائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

حادثے کا پتہ چلنے کے بعد فضائیہ کے 4 گروڑ کمانڈو سمیت فوج اور مقامی کوہ پیما کی ایک ٹیم کو ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر اور فوج کے دھروو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اس کے نزدیک اتارا گیا ہے۔ بچاؤ ٹیم نے وہاں ایک چھوٹا سا کیمپ بنایا ہے۔ یہ حادثہ سمندر کے ساحل سے 12 ہزار فٹ کی اونچائی پر ہے۔ وہاں ہیلی کاپٹر کو اتارنا مشکل ہے۔ اس لئے فضائیہ نے بچاؤ ٹیم کے لوگوں کو ہیلی کاپٹروں سے اتارنے کا فیصلہ کیا۔

Published: undefined

گھنے جنگل اور ناقابل رسائی علاقے کے پیش نظر بچاؤ ٹیم کو ملبے تک پہنچے میں کچھ وقت لگے گا۔ بچاؤ ٹیم کی ترجیح طیارے میں سوار لوگوں کو تلاشنے کی ہے۔ فضائیہ نے بتایا، ’’اب طیارے میں سوار لوگوں کے بارے میں معلومات حاصل کر کے یہ پتہ لگایا جارہا ہے کہ ان میں کوئی زندہ بچا بھی ہے یا نہیں۔‘‘

Published: undefined

اس دوران پہلے سے ہی جائے حادثے کے لئے روانہ زمینی دستے بھی اپنی مہم میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آٹھ دن کے تلاشی مہم کے بعد حادثے کے شکار کا ملبا منگل کو اروناچل پردیش کے مغربی سیانگ ضلع کے لپو گاؤں سے 16کلومیٹر دور ملا تھا۔ طیارے نے گزشتہ 3 جون کو آسام کے جورہاٹ سے اروناچل پردیش کے مغربی سیانگ ضلع میں واقع میچوکا ایڈوانس لینڈنگ گراؤنڈ کے لئے پرواز بھری تھی۔ طیارے میں چھ افسر اور فضائیہ کے دیگر سات جوان سوار تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined