قومی خبریں

بہار اسمبلی انتخاب لڑیں گے چراغ پاسوان! ایل جے پی پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ آیا سامنے

ایم پی ارون بھارتی نے ٹوئٹ کرکے چراغ پاسوان کے انتخاب لڑنے کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان کی بھی یہی خواہش ہے کہ چراغ صرف ایک طبقہ نہیں پورے بہار کی قیادت کریں۔

<div class="paragraphs"><p>چراغ پاسوان (فائل)، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

چراغ پاسوان (فائل)، تصویر آئی اے این ایس

 

بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ سبھی سیاسی پارٹیاں اپنی حکمت عملی کو آخری شکل دینے میں لگی ہیں۔ لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے پارلیمانی بورڈ نے بھی اس سلسلے میں میٹنگ کرکے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت مرکزی وزیر اور ایل جے پی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان بھی آئندہ اسمبلی انتخابات میں میدان میں اتریں گے۔ اس فیصلہ سے پارٹی کارکنوں میں بھرپور جوش پیدا ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ایل جے پی کے ایم پی ارون بھارتی نے ٹوئٹ کرکے چراغ پاسوان کے انتخاب لڑنے کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ پارٹی کارکنان کی بھی یہی خواہش ہے کہ اس مرتبہ وہ کسی محفوظ سیٹ سے نہیں بلکہ ایک عام سیٹ سے انتخاب لڑیں تاکہ یہ پیغام جائے کہ وہ اب صرف ایک طبقہ نہیں پورے بہار کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Published: undefined

’این ڈی ٹی وی انڈیا‘ کی خبر کے مطابق چراغ پاسوان نے حال ہی میں بہار کی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ میٹنگ میں پارٹی نے طے کیا کہ چراغ نہ صرف انتخابی تشہیر میں فعال رہیں گے بلکہ خود کسی اہم سیٹ سے امیدوار بھی ہوں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ انتخاب لڑنے سے بہار میں این ڈی اے اتحاد کو مزید مضبوطی ملے گی۔ ان کی نوجوان شبیہ اور بہار کی ترقی کے لیے ان کی ’بہار فرسٹ، بہاری فرسٹ‘ کی سوچ کو عوام کے درمیان لے جانے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق اگر چراغ پاسوان بہار اسمبلی انتخاب لڑنے کا فیصلہ لیتے ہیں تو ان کے لیے کچھ سیٹیں بھی طے کر لی گئی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ چراغ پٹنہ، دانا پور یا حاجی پور میں سے کسی ایک سیٹ پر اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ چراغ پاسوان بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت میں وزیر ہیں۔ چراغ کی ایل جے پی نے پانچ سیٹوں پر لوک سبھا انتخاب لڑا تھا اور سبھی سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔ چراغ پاسوان نے خود حاجی پور لوک سبھا سیٹ پر جیت حاصل کی تھی جس کے بعد این ڈی اے حکومت میں انہیں فوڈ پروسیسنگ صنعت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined