تصویر سوشل میڈیا
چین نے ایک بار پھر سینہ زوری کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس نے ہندوستان کے خلاف سازش کرتے ہوئے اروناچل پردیش کے کئی مقامات کے نام تبدیل کر دیئے ہیں۔ ہندوستان نے اس معاملے پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے چین کو منھ توڑ جواب دیا ہے۔ ہندوستان نے چین کی کوششوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ اس طرح کی بے مطلب کی کوششوں سے حقیقت نہیں بدل جائے گی۔
Published: undefined
ہندوستان نے اروناچل پردیش کے معاملے پر چین کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا، ’’سچ نہیں بدلنے والا ہے۔ یہ ریاست ہندوستان کا اٹوٹ حصہ تھی، ہے اور رہے گی۔‘‘ ہندوستان نے اروناچل پردیش کے کچھ جگہوں کے لیے چین کے ذریعہ اس کے ناموں کا اعلان کیے جانے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ چین دعویٰ کرتا ہے کہ اروناچل پردیش تبت کا جنوبی حصہ ہے۔
Published: undefined
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، ’’ہم نے دیکھا ہے کہ چین نے ہندوستانی ریاست اروناچل پردیش میں جگہوں کا نام بدلنے کی فضول اور بے مطلب کوشش کی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کی کوششوں کو اپنے اصولی موقف کو پیش نظر رکھتے ہوئے واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔
جیسوال نے اس معاملے پر میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیا نام رکھنے سے یہ ناقابل تردید حقیقت نہیں بدلے گی کہ اروناچل پردیش ہندوستان کا لازمی اور اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا.
Published: undefined
غور طلب ہے کہ ہندوستان کے ’آپریشن سندور‘ کے بعد سرحد پر کافی کشیدگی کا ماحول ہے۔ پاکستان نے ملک میں کئی جگہ حملے کی کوشش کی تھی جسے بہادر جوانوں نے ناکام بنا دیا ہے۔ اب دوسری طرف چین اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے۔ وہ پہلے بھی اروناچل پردیش کی طرف بُری نظر ڈال چکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined