قومی خبریں

ادھو ٹھاکرے کی اہلیہ کورونا متاثر، سماجی انصاف کے وزیر دوسری مرتبہ کورونا متاثر

ریاست کے سماجی انصاف کے وزیر دھننجے منڈے جانچ میں کورونا متاثر پائے گئے ہیں اور یہ دوسری مرتبہ ہے کہ وہ کورونا متاثر ہوئے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس 
فائل تصویر آئی اے این ایس  

مہاراشٹر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی اہلیہ رشمی ٹھاکرے جانچ کے بعد کورونا متاثر پائی گئی ہیں ۔ واضح رہے 11مارچ کو وزیر اعلی اور ان کی اہلیہ نے کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوایا تھا۔ دو دن قبل ان کا بیٹا آدتیہ ٹھاکرے بھی کورونا متاثر پایا گیا تھا۔ رشمی ٹھاکرے کوارنٹائن میں ہیں۔

Published: 24 Mar 2021, 7:18 AM IST

دوسری جانب ریاست کے سماجی انصاف کے وزیر دھننجے منڈے بھی کورونا جانچ میں کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔یہ دوسری مرتبہ ہے کہ وہ کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ اس سے قبل 12جون 2020کو بھی وہ کورونا سے متاثر ہو کر ٹھیک ہو چکے ہیں۔اس کی اطلاع خود وزیر موصوف نے ٹویٹر کے ذریعہ دی اور ان لوگوں سے جانچ کرانے کی درخواست کی ہے جو پچھلے دنوں ان سے رابطہ میں آئے ہیں۔

Published: 24 Mar 2021, 7:18 AM IST

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر میں منگل کو اس کے انفیکشن کے 28,699نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 25,33,026ہوگئی۔

Published: 24 Mar 2021, 7:18 AM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق اسی مدت میں 13,165مزید مریضوں کے صحت یاب ہوجانے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 22,47,495ہوگئی ہے اور 132 مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کا اعدادوشمار 53,589تک پہنچ گیا ہے۔

Published: 24 Mar 2021, 7:18 AM IST

ریاست میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 88.73فیصد پر پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 2.12فیصد ہے۔مہاراشٹر میں کورونا کے فعال معاملات بڑھ کر 2,30,641ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ مہاراشٹر ملک میں کورونا وائرس، صحت یاب اور اس و ائرس سے ہونیو الی اموات کے معاملہ میں پہلے نمبر پر ہے۔

Published: 24 Mar 2021, 7:18 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Mar 2021, 7:18 AM IST