
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کافی دنوں سے سروائیکل اور اسپائنل کورڈ کی تکلیف میں مبتلا ہے۔ اس تکلیف میں اب اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی انھیں اسپتال میں داخل کیا جا سکتا ہے۔ شیوسینا یا مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی آفیشیل بیان سامنے نہیں آیا ہے، لیکن ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ نے ذرائع کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ دیوالی کے وقت بھی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے زیادہ لوگوں سے ملاقات کا پروگرام ملتوی کر دیا تھا۔
ویسے ادھو ٹھاکرے وزیر اعلیٰ سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا رہے ہیں۔ انھوں نے ہفتہ کے روز مہاراشٹر کے احمد نگر میں ایک سرکاری اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں آگ لگنے سے 11 کووڈ مریضوں کی موت کے بعد جانچ کا حکم صادر کیا تھا۔ انھوں نے واقعہ پر اظہارِ غم کرتے ہوئے انتظامیہ کو واقعہ کے ذمہ دار اشخاص کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائے جانے کی ہدایت دی تھی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔