قومی خبریں

غلاظت نکالنے والے 8 مزدوروں سے متعلق وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا بیان بی جے پی کی دلت مخالف ذہنیت کا مظہر: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے لیفٹیننٹ گورنر کو خط لکھ کر روہنی میں ہاتھ سے غلاظت نکالنے کے لیے 8 غریب مزدوروں سے غلط انداز میں کام کروانے والے پی ڈبلیو ڈی افسران کے خلاف کارروائی کی گزارش کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div>

دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو

 

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انھوں نے دہلی میں مینوئل اسکوینجنگ پر پابندی کے باوجود اس کی خلاف ورزی سرکاری محکموں کے ذریعہ کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔ انھوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مینوئل اسکوینجنگ کے تحت روہنی ضلع میں جبراً 8 مزدوروں سے ہاتھ سے غلاظت نکالنے کا کام لیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

اپنے خط میں دیویندر یادو نے لیفٹیننٹ گورنر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ہم آپ کی توجہ متوجہ کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ یہ غریب لوگوں سے جڑا معاملہ ہے، جنھیں اپنے ذریعہ معاش  کے لیے یہ کام کرنا پڑتا ہے۔‘‘ انھوں نے بتایا ہے کہ مینوئل اسکیونجر اور اس کے بازآبادکاری ایکٹ 2013 کی خلاف ورزی دہلی میں کی جا رہی ہے، جس کے لیے حکومت ذمہ دار ہے اور متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ بی جے پی 100 دنوں کا ڈنکا پیٹ رہی ہے، لیکن ریکھا گپتا حکومت نے دلتوں کی ترقی کے لیے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ مینوئل اسکوینجنگ کو وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے ذریعہ مناسب ٹھہرایا گیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’ایسی جگہ، جہاں مشینیں نہیں پہنچ سکتی ہیں، وہاں مینوئل اسکوینجنگ کے ذریعہ ہی کام ہوگا‘۔ دہلی کانگریس صدر نے کہا کہ یہ تو عدالت عظمیٰ کے حکم کی واضح خلاف ورزی ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ ریکھا کے بیان سے بی جے پی کی دلت اور دبے کچلے لوگوں کے خلاف ذہنیت ظاہر ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ روبوٹ اور اے آئی کے اس دور میں یہ قابل مذمت ہے کہ ہندوستان کی عدالت عظمیٰ کے ذریعہ واضح طور پر پابندی کے لیے ایکٹ بنانے کے باوجود غریب لوگوں کو اس طرح کے خطرناک کام کرنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے لیفٹیننٹ گورنر کو لکھے اپنے خط میں کہا کہ بغیر کسی حفاظتی وسائل کے مینوئل اسکوینجنگ کا خطرناک کام کرنے کے لیے بے بس لوگوں سے کام کروانا غیر اخلاقی ہے۔ انھوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ پولیس کو دہلی کے محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دے کر سخت کارروائی کریں اور روہنی میں مینوئل اسکویجنگ کا کام کرنے والے مزدوروں کو مناسب معاوضہ دینے کے لیے پی ڈبلیو ڈی کو حکم صادر کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined