الیکشن کمیشن
موجودہ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار آئندہ 18 فروری کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل نئے چیف الیکشن کمشنر کے نام پر مہر ثبت کیا جانا ہے۔ اس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت والی ایک سلیکشن کمیٹی آئندہ ہفتہ کے شروع میں میٹنگ کر سکتی ہے۔ میڈیا میں ذرائع کے حوالے سے جو خبریں سامنے آ رہی ہیں، اس کے مطابق آئندہ ہفتہ اتوار یا پیر کے روز یہ میٹنگ ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
سلیکشن کمیٹی میں لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور وزیر اعظم کے ذریعہ نامزد ایک مرکزی کابینہ کے وزیر شامل ہوں گے۔ راجیو کمار کی سبکدوشی سے قبل کمیٹی کی میٹنگ 16 یا 17 فروری کو ہو سکتی ہے۔ یہ سرچ کمیٹی ایک نام کی سفارش کرے گی۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سفارش کی بنیاد پر اگلے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کریں گی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ راجیو کمار کے بعد گیانیش کمار سب سے سینئر الیکشن کمشنر ہیں۔ ان کی مدت کار 25 جنوری 2029 تک ہے۔ سکھبیر سنگھ سندھو دوسرے الیکشن کمشنر ہیں۔ اب تک سب سے سینئر الیکشن کمشنر کو ہی چیف الیکشن کمشنر کی شکل میں پروموٹ کیا جاتا تھا۔ حالانکہ گزشتہ سال چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمشنرز کی تقرریوں پر ایک نیا قانون نافذ ہوا۔ اس کے تحت ایک سرچ کمیٹی نے ان عہدوں پر تقرری کے لیے پانچ سکریٹری سطح کے افسران کے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا تھا، تاکہ وزیر اعظم کی قیادت والی کمیٹی ان پر غور کر سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined