قومی خبریں

صفائی سروے میں چھتیس گڑھ ملک میں سر فہرست

گزشتہ دو برسوں کی طرح چھتیس گڑھ اس سا ل بھی ملک میں صفائی کے سروے میں سرفہرست ہے۔ صدررام ناتھ کووند 20 نومبر کو چھتیس گڑھ حکومت کو ’سوچھتا پرسکار‘ پیش کریں گے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: گزشتہ دو برسوں کی طرح چھتیس گڑھ اس سا ل بھی ملک میں صفائی کے سروے میں سرفہرست ہے۔ صدررام ناتھ کووند 20 نومبر کو چھتیس گڑھ حکومت کو ’سوچھتا پرسکار‘ پیش کریں گے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور وزیر ڈاکٹر شیوکمار ڈاہریا کو ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے دہلی مدعو کیا ہے۔ اس موقع پر ریاست کے 61 اربن باڈیز کو بھی انعام دیا جائے گا۔ ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے والے بلدیات کی تعداد کے لحاظ سے چھتیس گڑھ کے بلدیات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے منعقد کیا جانے والا یہ صفائی سروے دنیا کا سب سے بڑا صفائی مقابلہ ہے۔ چھتیس گڑھ سال 2019 اور 2020 میں بھی صفائی سروے میں سب سے آگے رہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined