قومی خبریں

چھتیس گڑھ: ای وی ایم کی پہریداری پر تعینات کانگریسی کارکن کی موت

چھتیس گڑھ کے جسپور میں اسٹرانگ روم کے باہر ای وی ایم کی پہریداری پر تعینات کانگریسی کارکن کی اچانک طبعیت بگرنے کے بعد موت ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چھتیس گڑھ میں پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ بھوپیش بگھیل نے ای وی ایم میں گڑبڑی کو روکنے کی غرض سے اسٹرانگ روم کے باہر کانگریسی کارکنان کو تعینات کیا ہو اہے ۔ اس دوران جسپور سے خبر آئی ہے کہ وہاں کے اسٹرانگ روم کے باہر تعنیات ایک کانگریسی کارکن کی اچانک طبعیت بگڑگئی جس کے بعد اس کا انتقال ہو گیا ۔

ریاست میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد سے امیدوار اپنے کارکنان کے ساتھ اسٹرانگ روم کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں ، جہاں ووٹنگ کے بعد سے ای وی ایم رکھی ہوئی ہیں۔ کانگریس نے یہ قدم اس لئے اٹھایا ہے کہ کہیں کوئی ان مشینوں میں گڑ بڑی نہ کرے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق جسپور میں کانگریسی کارکن پنکج ہفتہ کی رات اسٹرانگ روم کے باہر مشینوں کی رکھوالی کر رہا تھا کہ اتوار کی صبح اچانک اس کی طبعیت بگڑگئی جس کے بعد اسے جسپور کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن وہاں بھی اس کی حالت بہتر نہیں ہوئی ۔ یہ دیکھتے ہوئے وہاں کے ڈاکٹروں نے اس کو امبیکا پور کے ہولی کراس اسپتال میں ریفر کر دیا ، لیکن اسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی اس کا انتقال ہو گیا ۔

واضح رہے حکمراں جماعت پر انتخابات میں ای وی ایم کے ساتھ گڑبڑی کے الزامات لگتے رہے ہیں ۔ حزب اختلاف یہ مطالبہ کرتا رہا ہے کہ ای وی ایم کو ختم کر کے اس کی جگہ بیلٹ پیپر سے چناؤ کرائے جانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined