
چھتیس گڑھ تصادم (فائل)/ آئی اے این ایس
چھتیس گڑھ میں سلامتی دستوں اور نکسلیوں کے درمیان تصادم کا دور جاری ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بیجا پور کے نیشنل پارک علاقہ کے جنگلوں میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سلامتی دستوں نے اتوار کی صبح اپنی تلاشی مہم شروع کی۔ اس کے بعد پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا جو رک رک کر ابھی بھی جاری ہے۔ بھوپال پٹنم کے مدیڑ علاقے میں بندے پارا-کورنجیڈ کے جنگلوں میں ہوئے تصادم میں 3 نکسلیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ اس دوران آٹومیٹک اسلحے بھی برآمد ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تصادم پولیس تھانہ علاقہ کے تحت ایک جنگل میں گولی باری سے اس وقت شروع ہوئی جب سلامتی دستوں کی ایک مشترکہ ٹیم نکسل مخالف مہم پر نکلی تھی۔ پولیس افسر کے مطابق ضلع ریزرو گارڈ، خصوصی ٹاسک فورس اور ضلعی فوج کے اہلکار اس آپریشن میں شامل ہیں۔
اعلیٰ پولیس افسروں نے بھی اس تصادم کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سلامتی دستے سرچ آپریشن میں لگے ہیں اور پوری مستعدی سے حالات کو اپنے قابو میں کیے ہیں۔ تفصیلی جانکاری مہم ختم ہونے کے بعد دی جائے گی۔ تصادم کے بعد علاقے میں تحفظ کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ نکسلی سرگرمیوں کو لے کر اس علاقے میں پہلے بھی کئی مرتبہ بڑی مہم چلائی جا چکی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں بیجا پور ضلع میں نکسلیوں کے لگائے گئے پریشر آئی ای ڈی کے دھماکہ میں 3 جوان زخمی ہو گئے تھے۔ ڈی آر جی کی ٹیم نکسل مخالف مہم پر نکلی تھی۔ اسی دوران توڑکا کے پاس یہ دھماکہ ہوا تھا۔ واقعہ میں زخمی ہوئے جوانوں کو معمولی چوٹیں آئیں تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined