چھاتروں کی گونج، تصویر سوشل میڈیا @INCIndia
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی ہفتہ (10 اکتوبر) کو چنئی کے آئی لینڈ گراؤنڈ میں طلبہ سے خطاب کریں گے۔ یہ خطاب ان کے ’چھاتروں کی گونج‘ عوامی رابطہ پروگرام کا حصہ ہے، جو امتحانات میں بے ضابطگیوں، سوالیہ پرچوں کے لیک ہونے، ٹیوشن فیس میں اضافے اور بے روزگاری سے متعلق خدشات پر مرکوز ہے۔ اپنے دورے کے دوران راہل گاندھی تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے سے ان کی نیلنکرائی واقع رہائش پر ملاقات بھی کریں گے۔ یہ ملاقات دوپہر 1:30 بجے طے ہے، جو کانگریس رہنما کے چنئی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے متوقع وقت سے ایک گھنٹے بعد ہے۔
’چھاتروں کی گونج‘ پروگرام کے تحت آج شام 5 بجے راہل گاندھی طلبہ سے خطاب کریں گے۔ یہ اس مہم کا چھٹا بڑا پروگرام ہے۔ اس سے قبل راہل گاندھی کوٹا، دہرادون، پریاگ راج، پونے اور اندور میں طلبہ سے گفتگو کر چکے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ کو تعلیمی نظام میں پیش آنے والی مشکلات اور روزگار حاصل کرنے میں درپیش چیلنجز پر گفتگو کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔