قومی خبریں

چھٹھ تہوار: مسلم خواتین نے گھاٹوں پر کی صفائی، پیش کیا ہندو-مسلم اتحاد کا نمونہ

پٹنہ سٹی کے خواجہ کلاں واقع آدرش گھاٹ پر درجنوں کی تعداد میں مسلم خواتین گنگا کنارے جھاڑو اور بیلچا لے کر گھاٹ کی صفائی کرتی ہوئی نظر آئیں۔

تصویر بشکریہ ’پرو کیرالہ ڈاٹ کام‘
تصویر بشکریہ ’پرو کیرالہ ڈاٹ کام‘ 

ایک طرف جہاں ملک میں کئی مقامات پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، وہیں ہندو-مسلم اتحاد کو مضبوط کرنے والی خبریں بھی منظر عام پر آتی رہی ہیں۔ کچھ ایسی ہی خبر بہار کی راجدھانی پٹنہ سے سامنے آ رہی ہے جہاں کچھ مسلم خواتین نے چھٹھ تہوار کے موقع پر گھاٹوں کی صفائی کی اور ظاہر کیا کہ وہ ہندوؤں کے ساتھ کس طرح اس تہوار میں شریک ہیں۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق پٹنہ سٹی کے خواجہ کلاں واقع آدرش گھاٹ پر درجنوں کی تعداد میں مسلم خواتین گنگا کنارے گھاٹ کی صفائی کرتی ہوئی نظر آئیں۔ سابق وارڈ کونسلر ممتاز جہاں کی قیادت میں یہ خواتین ہاتھوں میں جھاڑو اور بیلچا لیے ہوئی تھیں چاروں طرف پھیلی گندگی کو اس طرح صاف کر رہی تھیں، جس یقیناً فرقہ پرست ذہنیت رکھنے والے لوگوں کے دل کا میل بھی صاف ہو گیا ہوگا۔

Published: undefined

ہندو-مسلم اتحاد کی بہترین مثال پیش کرنے والی ان خواتین کے تعلق سے ممتاز جہاں نے کہا کہ یہ سبھی چاہتی ہیں کہ چھٹھ کے موقع پر گھاٹ کنارے کسی کو دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ مسلم خواتین کا ایک گروپ گزشتہ 18 سالوں سے چھٹھ پوجا کے موقع پر صفائی مہم چلاتا آ رہا ہے جو ہندوستانی تہذیب کا ایک بہترین نمونہ ہے۔

Published: undefined

ممتاز جہاں کا کہنا ہے کہ سماج میں کچھ لوگ ذات اور فرقہ کے نام پر بدامنی پھیلانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں، لیکن ان کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ چھٹھ تہوار آپسی محبت اور بھائی چارہ کا تہوار ہے، اس لیے سبھی مل جل کر اس تہوار کو منائیں، اسی میں اچھائی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ چار دنوں تک چلنے والا تہوار چھٹھ اس سال 18 سے 21 نومبر تک چلے گا اور آج اس کی شرعات ہو گئی ہے۔ بہار میں چھٹھ خصوصی طور پر بہت دھوم دھام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس دوران پٹنہ میں گنگا ندی کے کنارے عقیدتمندوں کا ایک سیلاب امنڈ پڑتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined