قومی خبریں

چھٹھ تہوار: ’مودی حکومت نے بہاریوں کے ساتھ دھوکہ کیا‘، کانگریس نے محض 1500 خصوصی ٹرینیں چلائے جانے کا کیا دعویٰ

کانگریس کا کہنا ہے کہ یہ پہلا معاملہ نہیں ہے جب نریندر مودی نے بہار اور بہاری عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بار دھوکے دیے گئے ہیں، اور یہی کام نتیش کمار بھی کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈران اکھلیش پرساد سنگھ (دائیں) اور ابھے دوبے (بائیں)، ویڈیو گریب</p></div>

کانگریس لیڈران اکھلیش پرساد سنگھ (دائیں) اور ابھے دوبے (بائیں)، ویڈیو گریب

 

مرکز کی مودی حکومت چھٹھ تہوار کے موقع پر تقریباً 12 ہزار خصوصی ٹرینیں چلائے جانے کا دعویٰ کر رہی ہے، لیکن کانگریس نے اس دعویٰ کو خارج کرتے ہوئے ایک نیا دعویٰ سامنے رکھ دیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ 12 ہزار خصوصی ٹرینیں نہیں، بلکہ محض 1500 خصوصی ٹرینیں چھٹھ تہوار کے موقع پر چلائی جا رہی ہیں۔ اس طرح کانگریس نے مودی حکومت اور وزیر ریل اشونی ویشنو پر جھوٹ بولنے کا سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔

Published: undefined

آج ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ ’’چھٹھ ہندو طبقہ کے لیے عقیدت کا سب سے بڑا تہوار ہے۔ یہ تہوار بہار اور بہاریوں کے لیے بے حد خاص ہوتا ہے۔‘‘ وہ آگے کہتے ہیں کہ ’’بہت راحت ملی جب نریندر مودی اور وزیر ریل نے اعلان کیا کہ 12 ہزار ٹرینوں کے ذریعہ لوگوں کو ان کے گھر تک پہنچایا جائے گا، لیکن صرف 1500 ٹرینیں چلائی گئیں۔‘‘ اس بیان کے بعد ڈاکٹر اکھلیش نے کہا کہ ’’مودی حکومت نے انتخاب کے وقت ووٹ لینے کے لیے یہ جھوٹ بولا اور لوگوں کے عقیدہ سے کھلواڑ کیا۔ ہم سب نے دیکھا کہ کس طرح زبردست بھیڑ اور دقتوں کے درمیان لوگ اپنے گھر گئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ڈاکٹر اکھلیش کا کہنا ہے کہ یہ پہلا معاملہ نہیں ہے جب نریندر مودی نے بہار اور بہاری عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی کئی بار دھوکے دیے گئے ہیں اور یہی کام ان کے ساتھی نتیش کمار بھی کر رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’انہی سب وجوہات سے بہار مستقل پچھڑتا جا رہا ہے، اور آج ہر معاملے میں ریاست آخری پائیدان پر کھڑی ہے۔‘‘

Published: undefined

اس پریس کانفرنس سے کانگریس کے میڈیا کوآرڈنیٹر ابھے دوبے نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’آج مکمل بہار تکلیف میں مبتلا ہے۔ بی جے پی حکومت نے مسافروں کو ریل سفر میں بے پناہ مشقتیں دیں۔ بی جے پی حکومت نے چھٹھ تہوار پر بہاریوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’نریندر مودی کے ساتھ بی جے پی کے تمام لیڈران نے کہا کہ ہم 12 ہزار ٹرینیں چلائیں گے۔ لیکن 22 اکتوبر کو انڈین ریلوے نے پریس نوٹ جاری کر کہا کہ— ہم 1500 خصوصی ٹرینیں چلا رہے ہیں۔ اگلے 5 دنوں میں ہم روزانہ 300 ٹرین چھٹھ تہوار کے لیے چلائیں گے۔‘‘ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’اگر مان لیا جائے کہ ہر ایک ٹرین میں 16 ڈبے ہوں، تو مسافروں کی تعداد تقریباً 20 لاکھ ہوگی۔ لیکن بہار کے اہم ’ایسٹ سنٹرل ریلوے زون‘ کا 2024 والا بیان دیکھیں تو اس میں کہا گیا تھا کہ چھٹھ پوجا کے دوران ہم نے 40 لاکھ مسافر ہینڈل کیے۔ اب سوال ہے کہ باقی زون کا نمبر کیا ہوگا؟‘‘

Published: undefined

مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ابھے دوبے نے کہا کہ ’’مودی حکومت کے دعوے بہت ہیں، لیکن ہم سب نے دیکھا کہ لوگ سفر کے دوران کتنے پریشان رہے۔ خود نریندر مودی سمیت تمام لیڈران ہزاروں کروڑ کے جہاز میں گھومتے ہیں، لیکن عوام بھیڑ میں سفر کرنے کو مجبور ہے۔‘‘ ساتھ ہی وہ کہتے ہیں کہ ’’بہار میں مذہبی جذبات کو چوٹ پہنچانے والوں کو عوام معاف نہیں کرے گی۔ عوام ’ووٹ کی چوٹ‘ سے انھیں سبق سکھائے گی، اور اقتدار سے اکھاڑ پھینکے گی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined