قومی خبریں

’ایک بار پارلیمنٹ میں حاضری چیک کر لیں‘، مودی کے غیر ملکی دورے پر کانگریس کا طنز

آل پارٹی میٹنگ کے بعد کانگریس نے وزیر اعظم مودی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں موجود رہیں، کیونکہ آپریشن سندور، بہار انتخاب اور خارجہ پالیسی پر بحث ضروری ہے

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر پرمود تیواری / آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس لیڈر پرمود تیواری / آئی اے این ایس

 
IANS

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل اتوار (20 جولائی) کو آل پارٹی میٹنگ ہوئی، جس میں 51 اپوزیشن جماعتوں نے حصہ لیا اور کئی مسائل اٹھائے گئے۔ آل پارٹی میٹنگ میں شامل ہونے کے بعد کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے بی جے پی اور وزیر اعظم پر جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ ’’موجودہ حکومت میں درج فہرست ذات اور خواتین پر مظالم بڑھ گئے ہیں اور ہم ان ایشوز کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ ہم نے حکومت سے واضح طور پر کہا ہے کہ آپریشن سندور، بہار انتخاب اور خارجہ پالیسی کا مسئلہ سب سے اہم ہے۔ اس لیے وزیر اعظم کو اس میٹنگ میں ضرور شامل رہنا چاہیے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ حکومت ایوان چلانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ جب وزیر اعظم مودی کو معلوم تھا کہ وہ ان تاریخوں میں غیر ملکی دورے پر رہیں گے تو انہوں نے پارلیمانی اجلاس کیوں بلایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی حاضری پر غور کرنا چاہیے کہ وہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں کتنے روز حاضر ہوئے ہیں۔ ایسا معلوم پڑتا ہے کہ ہمارے وزیر اعظم جمہوریت کو لے کر سنجیدہ نہیں ہیں۔ ساتھ ہی کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے آئین کی دفعہ 75 کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ اس آرٹیکل کے مطابق وزراء کی کونسل براہ راست ایوان کو جوابدہ ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس پیر (21 جولائی) سے شروع ہو رہا ہے۔ اس سے ایک روز قبل اتوار کو 11.00 بجے پارلیمنٹ کے مرکزی کمیٹی روم میں آل پارٹی میٹنگ ہوئی، جس کی صدارت مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کی۔ مانسون اجلاس میں مرکزی حکومت 8 بل پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ میٹنگ میں حکومت نے سیاسی جماعتوں سے پارلیمنٹ کی کارروائی کو بہتر طریقے سے چلانے کی بات کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined