قومی خبریں

چنڈی گڑھ سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے 27 فروری کو دوبارہ ہوگا انتخاب، نوٹیفکیشن جاری

چنڈی گڑھ ڈی سی ونئے پرتاپ سنگھ کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے انتخاب 27 فروری کی صبح 10 بجے کرایا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن، تصویر سوشل میڈیا

 

چنڈی گڑھ میئر کے بعد بی جے پی کے سینئر ڈپٹی میئر کلجیت سنگھ سندھو اور ڈپٹی میئر راجندر شرما کی بھی کرسی چلی گئی ہے اور ان عہدوں کے لیے از سر نو انتخاب کرائے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ان دونوں عہدوں پر 27 فروری کی صبح 10 بجے انتخاب کرائے جائیں گے۔ اس بار ریٹرننگ افسر چنڈی گڑھ میئر کلدیپ کمار ہوں گے۔ دونوں ہی عہدوں کے لیے بی جے پی اور کانگریس-عآپ امیدواروں میں دلچسپ مقابلہ ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

چنڈی گڑھ ڈی سی ونئے پرتاپ سنگھ نے سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ سیکٹر 17 واقع میونسپل کارپوریشن دفتر میں صبح دس بجے سے انتخاب کی کارروائی شروع ہوگی۔ سپریم کورٹ کے حکم سے کلدیپ کمار میئر بن چکے ہیں۔ اب وہی سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر عہدہ کے لیے انتخاب کرائیں گے۔ ووٹنگ بیلٹ پیپر کے ذریعہ سے کرائی جائے گی۔ دونوں ہی عہدوں کے لیے انتخاب میں امیدوار پرانے ہی ہوں گے۔ اس انتخاب سے متعلق تفصیلی حکم آج کسی بھی وقت جاری کیے جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

اگر موجودہ حالات پر نظر ڈالی جائے تو سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں بی جے پی مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔ رکن پارلیمنٹ کرن کھیر کو ملا کر بی جے پی کے پاس مجموعی طور پر 18 ووٹ ہیں۔ گزشتہ مرتبہ اکالی دل کے ہردیپ سنگھ نے بی جے پی کو ووٹ دیا تھا۔ ایسے میں بی جے پی کے پاس 19 ووٹ ہو جاتے ہیں۔ دوسری طرف کانگریس-عآپ اتحاد کے پاس 17 ووٹ ہیں۔ ایسے میں کوئی بڑا الٹ پھیر نہیں ہوتا ہے تو سینئر ڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر بی جے پی کا بننا طے ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined