قومی خبریں

مرکزی ٹیم کے دورے کا مقصد سیاسی وائرس کو پھیلانا: ترنمو ل کانگریس

پارٹی ترجمان اوبرائن نے کہا کہ اس ٹیم کا بنیادی مقصد ”سیاسی وائرس پھیلانا ہے“ یہ ٹیم شرمناک حرکت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم بنگال میں پریشانی کھڑی کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ہے۔

 ڈیریک اوبرائن
ڈیریک اوبرائن 

کولکاتا: مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے نمٹنے اور لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کررہی مرکزی بین وزارتی ٹیم کی تنقید کرتے ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ مرکزی ٹیم ”سیاسی وائرس“ کو پھیلانے میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور یہ بہت ہی شرمناک بات ہے۔ خیال رہے کہ 20 اپریل سے ہی ریاست کے سات اضلاع کولکاتا، ہوڑہ، شمالی 24پرگنہ، مشرقی مدنی پور، جلپائی گوڑی، دارجلنگ اور کالمپونگ کا دورہ کررہی ہے۔

Published: undefined

راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کے لیڈر و پارٹی ترجمان ڈیریک اوبرائن نے کہا کہ ”امیدوں کے مطابق مرکزی ٹیم کے بنگال دورہ کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ ان علاقوں کا دورہ کر رہی ہے جہاں ہاٹ اسپاٹ نہیں ہیں۔ بنگال آڈٹ کمیٹی سے متعلق بات کر رہے ہیں جب کہ یہ کمیٹی اپریل کے پہلے ہفتے سے ہی کام کر رہی ہے

Published: undefined

پارٹی ترجمان ڈیریک اوبرائن نے کہا کہ اس ٹیم کا بنیادی مقصد ”سیاسی وائرس پھیلانا ہے“ یہ ٹیم شرمناک حرکت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم بنگال میں پریشانی کھڑی کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ دو بین وزارتی مرکزی ٹیم جنوبی بنگال کولکاتا، ہوڑہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی اور ایک شمالی بنگال کے کالمپونگ، دارجلنگ اور جلپائی گوڑی کا دورہ کر رہی ہے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ایک طرف مرکزی حکومت ریاستی حکومت کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے یہ ٹیم بھیجی تو دوسری طرف ریاست کو ناقص کٹس فراہم کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے جانچ کی رفتار سست ہوئی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل مرکزی ٹیم نے کولکاتا کے دو مختلف اسپتالوں کا دورہ کرنے کے بعد ریاستی حکومت کی تیاریوں اور اسپتال کے انتظامات پر سوالیہ نشان لگائے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined