قومی خبریں

اہم مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے سی اے اے لایا گیا: گہلوت

گہلوت نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت خراب ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)حکومت اہم مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لئے شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے)لائی ہے۔

Published: 24 Jan 2020, 10:00 AM IST

مسٹر گہلوت نے آج یہاں ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر پر ریاستی کانگریس کمیٹی کے تمام کارکنوں، ضلع صدور، گزشتہ لوک سبھا انتخابات اور اسمبلی انتخابات کے پارٹی امیدواروں، مختلف سیلز کے ریاستی صدور، کنوینروں کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ میٹنگ میں مجاہد آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت ریاستی کانگریس کے صدر اور ڈپٹی وزیراعلی سچن پائلٹ نے کی۔

Published: 24 Jan 2020, 10:00 AM IST

مسٹر گہلوت نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت خراب ہوئی ہے۔ نوجوان بے روزگاری سے پریشان ہیں اور عوام مہنگائی سےمتاثر ہیں۔ انہوں نے مرکز کی بی جے پی حکومت کی کرنی اور کتھنی میں فرق بتاتے ہوئے کہا کہ آج ریاستوں کو قانون کے مطابق ملنے والی آمدنی کے حصے کوبھی مرکزی حکومت نہیں دے رہی ہے۔

Published: 24 Jan 2020, 10:00 AM IST

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے سامنے بے روزگاری سمیت دیگر چیلنجز ہیں ان مسائل کو مسٹر راہل گاندھی 28 جنوری کو جے پور میں’ نوجوان اشتعال ریلی‘ کے ذریعہ لوگوں کے سامنے پیش کریں گے۔

Published: 24 Jan 2020, 10:00 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Jan 2020, 10:00 AM IST