قومی خبریں

راجوری میں ایل او سی پر ہند۔پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: جموں و کشیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان منگل کے روز گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔

دفاعی ذرائع کے مطابق راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کے روز ساڑھے گیارہ بجے پاکستانی فوج نے ہندوستانی چوکیوں پر گولہ باری اور فائرنگ شروع کی اور ہندوستانی فوج پاکستانی گولہ باری کا بھر پور اور موثر جواب دے رہی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی فوجیوں نے منگل کو راجوری ضلع میں حد متارکہ کے نزدیک چوکیوں اور گاؤں کو نشانہ بنایا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ساڑھے گیارہ بجے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی جس کا ہندوستانی فوجیوں نے جواب دیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں میں کنٹرول لائن پر پاکستان نے جنگ بندی کی 60 سے زیادہ بار خلاف ورزی کی ہے۔ خاص طور سے راجوری اور پونچھ ضلع میں واقعات بڑھ گئے ہیں۔ ایک واقعہ کے دوران ایک ہی خاندان کے تین ارکان سمیت چار افراد گولی باری میں ہلاک ہو گئے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث سرحدوں پر تناؤ نہ صرف جاری ہے بلکہ مزید بڑھ گیا ہے اور طرفین کی طرف سے گولہ باری کے تبادلے کے باعث جہاں دونوں جانب جانی ومالی نقصان ہوا ہے وہیں سرحدی علاقوں کے مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ حالیہ کشیدگی کے باعث سرحدی علاقوں میں خوف وہراس کا ماحول برابر قائم ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined