
سی بی آئی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
مشرقی دہلی کے شاہدرہ شمالی زون میں دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) ایک ایک لائسنسنگ افسر سے 4 لاکھ روپئے کی رشوت مانگنے کے الزام میں مرکزی جانچ ایجنسی (سی بی آئی) نے بڑی کارروائی کی ہے۔ اس سنسنی خیز معاملے میں ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) ابھیشیک مشرا اور آڈٹ آفیسر (اے او) دیویانشو گوتم کو دیر رات حراست میں لیا گیا۔ یہ معاملہ انوائرمینٹل مینجمنٹ سروسز ونگ سے متعلق ہے۔
Published: undefined
معلومات کے مطابق لائسنسنگ انسپکٹر مکیش کے خلاف انکوائری چل رہی تھی۔ الزام ہے کہ اسی تفتیش کے دوران ڈپٹی کمشنر اور اے او نے معاملے کو متاثر کرنے کے لیے 4 لاکھ روپے کی رشوت مانگی۔ اس پر مکیش نے سی بی آئی کے اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) میں شکایت درج کرادی۔
Published: undefined
شکایت کی بنیاد پر سی بی آئی نے تحقیقات شروع کی اور رات گئے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمین کو حراست میں لے لیا۔ فی الحال سی بی آئی معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور رشوت سے متعلق دیگر پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے۔ غورطلب ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے اندر بدعنوانی کے حوالے سے مسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں۔ حال ہی میں سی بی آئی نے شاہدرہ ساؤتھ زون میں ایک اسسٹنٹ انجینئر(اے ای) کو ایک ٹھیکیدار سے رشوت مانگنے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ اس طرح کے معاملات کا مسلسل سامنے آنا کارپوریشن کے کام کاج پر سوال اٹھاتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined