نئی دہلی: وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے وزیراعظم نریندر مودی کی ’میں بھی چوکیدار‘ مہم پر زبردست حملہ کرتے ہوئے بدھ کو رائے دہندگان سے کہاکہ اگر وہ اپنے بچوں کو چوکیدار بنانا چاہتے ہیں تو مودی کو ووٹ دیں۔
مودی نے ’میں بھی چوکیدارہوں‘ مہم چلائی ہوئی ہے جس سے ان کی کابینہ کے تمام اراکین 1کے علاوہ بڑی تعداد میں عام شہری بھی منسلک ہورہے ہیں۔
Published: undefined
کیجریوال نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مودی جی پورے ملک کو چوکیدار بنانا چاہتے ہیں ۔ اگر آپ بھی اپنے بچوں کو چوکیدار بنانا چاہتے ہیں تو مودی کوووٹ دیں لیکن اگر اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دیکر ڈاکٹر ، انجینئر، وکیل اور پروفیسر بنانا چاہتے ہیں تو تعلیم یافتہ اور ایماندار لوگوں کی پارٹی عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined