قومی خبریں

اگنی پتھ اسکیم: جوانوں کی بھرتی میں ذات پوچھے جانے پر تنازعہ، راجناتھ نے دی صفائی

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ مکمل افواہ ہے، جو نظام پہلے تھا وہی اب بھی ہے۔ یہ نظام آزادی سے پہلے سے چلا آ رہا ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تینوں خدمات میں اگنی پتھ اسکیم کے تحت بھرتی کے لئے امیدواروں کی ذات کے بارے میں اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے جانے والے سوالات پر وضاحت کی ہے کہ یہ کوئی نیا انتظام نہیں ہے کیونکہ یہ نظام پہلے سے ہی موجود ہے۔

Published: undefined

پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’یہ مکمل افواہ ہے، جو نظام پہلے تھا وہی اب بھی ہے۔ یہ نظام آزادی سے پہلے سے چلا آ رہا ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔‘‘ جب ان سے دوبارہ پوچھا گیا کہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت ذات کا سرٹیفکیٹ طلب کیا جا رہا ہے، کیا آپ اس پر کچھ کہیں گے؟ انہوں نے کہا کہ ’’یہ نظام پہلے ہی سے ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ اس پر مزید وضاحت دینے کی ضرورت ہے۔ ‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں جوانوں کی بھرتی کے لیے لائی گئی نئی اسکیم اگنی پتھ کے تحت درخواست فارم میں امیدوار کی ذات پوچھنے پر سوال اٹھا رہی ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ سمیت تمام اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے اس معاملہ پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

Published: undefined

بھرتی کے عمل سے متعلق نوٹیفکیشن کو شیئر کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے لکھا کہ مودی حکومت کا گھٹیا چہرہ ملک کے سامنے آ گیا ہے۔ کیا نریندر مودی پسماندہ، دلتوں اور قبائلیوں کو فوج میں بھرتی ہونے کا اہل نہیں سمجھتے، ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار فوج میں بھرتی کے لئے امیدواروں کی ذات پوچھی جا رہی ہے۔ مودی کو آپ کو اگنی ویر بنانا ہے، یا جاتی ویر؟

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined