قومی خبریں

تمل ناڈو بی جے پی صدر انامالائی کے خلاف مقدمہ درج، بہاری مزدوروں پر حملے کی افواہیں اور تشدد بھڑکانے کا الزام

تمل ناڈو پولیس نے روزنامہ بھاسکر کے ایڈیٹر محمد تنویر، جو اپنے ٹوئٹر پروفائل میں خود کو صحافی بتاتے ہیں، بہار بی جے پی کے ترجمان پرشانت، شبھم شکلا اور یوراج سنگھ راجپوت کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ریاستی بی جے پی صدر کے. انامالائی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ریاستی بی جے پی صدر کے. انامالائی، تصویر آئی اے این ایس

 

تمل ناڈو پولیس نے اتوار کو ریاستی بی جے پی صدر کے. انامالائی پر مقدمہ درج کیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 153، 153 (1) (اے)، 505 (1) (بی) اور 505 (1) (سی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں انامالائی نے کہا کہ حکمراں ڈی ایم کے اور اس کے اتحادی ریاست کی صورتحال کے لیے ذمہ دار ہیں۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ریاستی بی جے پی صدر کے. انامالائی نے ایک ٹوئٹ میں تمل ناڈو پولیس کو چیلنج کیا کہ وہ اگلے 24 گھنٹوں کے اندر انہیں گرفتار کرے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ جھوٹے مقدمات درج کر کے جمہوریت کو دبا سکتے ہیں۔ میں تمہیں 24 گھنٹے دیتا ہوں، مجھے چھونے کی ہمت کرو۔

Published: undefined

ہندی اخبار دینک بھاسکر کے ایڈیٹر محمد تنویر، جو اپنے ٹوئٹر پروفائل میں خود کو صحافی بتاتے ہیں، بہار بی جے پی کے ترجمان پرشانت اور سوشل میڈیا سے جڑے شوبھم شکلا اور یوراج سنگھ راجپوت پر تامل ناڈو پولیس نے تارکین وطن پر حملوں کی افواہیں پھلانے کے الزام میں آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Published: undefined

وہیں بہار سے افسران کی ایک ٹیم بہاری مزدوروں پر حملے کی خبروں کی جانچ کے لیے ریاست کے تروپور پہنچ گئی ہے۔ تروپور کے ڈی سی ایس ونیت نے کہا کہ بہار حکومت کے افسران کی ایک ٹیم نے آج تروپور کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول یونین ممبران، ٹریڈ یونینز اور دیگر ایسوسی ایشنز کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ ڈی سی ایس ونیت نے کہا کہ خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ تارکین وطن پر ہو رہے حملوں کی وجہ سے لوگ یہاں سے جا رہے ہیں۔ میں یہ بتانا چاہوں گا کہ ان میں سے زیادہ تر لوگ ہولی کے لیے گھر جا رہے ہیں۔

Published: undefined

تروپور کے ایس پی ششانک سائی نے کہا کہ سٹی پولیس انتظامیہ نے ضلع پولیس انتظامیہ کے ساتھ مل کر ان میڈیا ہاؤسز اور چینلز کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جو جعلی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ ضلع پولیس کے سائبر کرائم اسٹیشن میں تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ تحقیقات سے ہی پتہ چلے گا کہ اس یں کوئی بڑی سازش ہے یا نہیں۔ ہمارے لیے تبصرہ کرنا جلد بازی ہوگی، ضلع انتظامیہ 30,000 مہاجر مزدوروں تک پہنچ رہی ہے جو بیداری کیمپوں کے ساتھ تروپور میں کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined