قومی خبریں

کانپور: کار نالے میں جا گری، 6 کی موت، 2 زخمی

جگناتھ پور گاؤں کے قریب سوئفٹ ڈیزائر کار بے قابو ہو کر ایک چوڑے نالے میں جا گری۔ پولیس نے کار میں سوار 8 لوگوں کو اسپتال پہنچایا تو ڈاکٹروں نے 6 کو مردہ قرار دیدیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

اتر پردیش میں کانپور دیہات کے سکندرا علاقے میں پیر (5 فروری)کی صبح تیز رفتار کار کے نالے میں گرنے سے اس میں سوار 6 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 2 معصوم بچے شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کانپور دیہات کے ڈیراپور تھانہ علاقہ کے مُررا گاؤں کے رہنے والے پنکج اپنی بیٹی کا تلک چڑھانے اٹاوہ گیے تھے۔ پروگرام میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران ان کی سوئفٹ ڈیزائر کار صبح سویرے سکندرا-صندل پور روڈ پر جگناتھ پور گاؤں کے قریب بے قابو ہو کر ایک چوڑے نالے میں جا گری۔

Published: undefined

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی بی بی جی ٹی ایس مورتی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ پولیس نے گاؤں والوں کی مدد سے کار میں پھنسے آٹھ افراد کو بچا کر سکندرہ سی ایچ سی بھیج دیا۔ ڈاکٹروں نے مُررا کے کار ڈرائیور وکاس (42)، خوشبو (17)، پراچی (13)، سنجے عرف سنجو (55)، گولو (16) اور پرتیک (10) کو مردہ قرار دیا۔ مررا گاؤں کے وراٹ (18) اور ویشنوی (16) کا علاج چل رہا ہے۔

Published: undefined

ایس پی بی بی جی ٹی ایس مورتی نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ہم پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ گاؤں والوں کی مدد سے 2 بچوں کو بچا لیا۔ گاڑی میں سوار دیگر چھ افراد کو علاج کے لیے سی ایچ سی سکندرہ لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined